اپریل 15, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

ادبی دنیا سوگوار:طویل علالت کے بعد شفیق احمد خان کا انتقال

ادبی دنیا

کیرانہ، یکم مارچ (عظمت اللّٰہ خان)
قصبہ کیرانہ کے محلہ افغانان کے رہائشی معروف شاعر و ایڈووکیٹ شیر خان ساحل کے برادرِ کلاں شفیق احمد خان طویل علالت کے بعد 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس سے اہلِ علاقہ میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم ایک عرصہ دراز تک سعودی عرب میں مقیم رہے اور اپنی نیک سیرتی، خوش اخلاقی اور صوم و صلوٰۃ کی پابندی کے باعث لوگوں میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے موذی مرض سرطان میں مبتلا تھے اور حالت زیادہ خراب ہونے پر مظفر نگر سے کیرانہ لایا گیا، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا سوگوار ہے۔

نمازِ جنازہ گاڑوں والی مسجد کے احاطے میں ادا کی گئی جس میں شہر کے معززین اور بڑی تعداد میں فرزندانِ توحید نے شرکت کر کے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ بعد ازاں تدفین خاندانی قبرستان نزد نگر پالیکا بارات گھر میں عمل میں آئی۔ جنازہ میں موجودہ چیئرمین شمشاد انصاری، سابق چیئرمین حاجی راشد علی، انصار صدیقی، شمیم احمد راعین، اظہار احمد ایڈووکیٹ، وریث احمد، ماسٹر عتیق شاد، ماسٹر نسیم عادل اور ڈاکٹر سلیم فاروقی سمیت متعدد معزز شخصیات شریک رہیں۔ اہلِ علاقہ نے مرحوم کی وفات کو بڑا خسارہ قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related posts

مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتگان کو انعامی رقم منتقل، ضابطۂ اخلاق ختم ہوتے ہی کارروائی مکمل

Hamari Duniya News

خوشیوں کے لباس مہم کے تحت 100 ضرورت مند خاندانوں میں کپڑے اور سویاں تقسیم

Hamari Duniya News

آسام میں صرف سیٹوں پر ہی الیکشن لڑے گی بدرالدین اجمل کی پارٹی، اجمل کا کانگریس پر نشانہ، کہا صرف مسلم پارٹی بن کر رہ گئی ہے کانگریس

Hamari Duniya News