0.5 C
New York
مارچ 1, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

تیسری عالمی جنگ کا آغاز! امریکا اور اسرائیل کے اچانک پرایران پر حملے خامنہ ای کے کمپاونڈ کو بنایا گیا نشانہ،ایران کا جوابی حملے کا اعلان

ایران پر حملے

تہران،28فروری۔ اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاو¿نڈ کے قریب 7میزائل گرے جبکہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان محفوظ
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں موجود نہیں ہیں، انہیں محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران پر پیشگی حملے شروع کر دیے گئے ہیں، اسرائیلی وزیرِ دفاع نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔اسرائیلی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکا کے ساتھ مل کر اسرائیلی آپریشن جاری ہے، ایران پر آپریشن کا منصوبہ مہینوں پہلے بنایا گیا تھا، ایران پر حملے کی تاریخ کا فیصلہ ہفتوں پہلے کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے امریکی عہدیدار کا بھی یہی موقف سامنے آیا ہے جس کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر مشترکہ حملہ کیا ہے، ایران پر امریکی حملے فضا اور سمندر سے جاری ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں کے بعد ایران نے فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی جوابی حملے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ردِعمل انتہائی سخت ہو گا۔ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاونڈ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔

یوٹیوب پر ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں

ادھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر آٹھ منٹ کی ویڈیو میں تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل تھا۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں ’اہم جنگی کارروائیاں‘ شروع کر دی ہیں۔ ویڈیو میں امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ پیش کیا، جس میں انھوں نے اعلان کیا کہ امریکی افواج نے ایران میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں انجام دینا شروع کر دی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے بار بار معاہدہ کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے واقعی کوشش کی۔‘انھوں نے مزید کہا: ’ہم ایران کے میزائل تباہ کریں گے اور ان کی میزائل صنعت کو زمین بوس کر دیں گے۔ یہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی نہ کرے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے مو¿قف سے مطمئن نہیں تھے۔

Related posts

جیو شکشا کا اسمارٹ کلاس روم اسکول بیگ کے بوجھ کو کم کرے گا

Hamari Duniya News

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’ ضیاء السلام کی کتاب ’ توانائی بخشنے والی قرآنی نصیحتیں‘ کا رسم اجراء 

Hamari Duniya News

ایپسٹین فائلز میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی والدہ میرا نائر کا بھی آیا نام

Hamari Duniya News