28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتنی زیادہ کمی کے باوجودملک میں قیمتیں کم کیوں کم نہیں ہورہی ہیں، کانگریس شدید برہم

Petrol diesel

نئی دہلی ، 22 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے ملک کے عوام کو راحت دے۔کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو حکومت تیل کی قیمت بڑھا دیتی ہے، لیکن تیل کی قیمت کم ہونے پر لوگوں کو راحت کیوں نہیں دی جاتی ہے۔ گورو نے مرکزی حکومت سے سوال پوچھا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد بھی تیل کی قیمت کیوں نہیں کم کی گئی ؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کے علاوہ کون کون سی نجی کمپنیاں روس سے خام تیل خرید رہی ہیں اور کس قیمت پر فروخت کر رہی ہیں۔

دوسری جانب  بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو دہلی میں پیٹرول 96.72 روپئے، ڈیزل 89.62 روپئے، ممبئی میں پیٹرول 106.31 روپئے، ڈیزل 94.27 روپئے، کولکاتا میں پیٹرول 106.03 روپئے، ڈیزل 92.76 روپئے، چنئی میں پیٹرول 102.63 روپئے اور ڈیزل 94.24 روپئے فی لیٹر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز برینٹ کروڈ ابتدائی تجارت میں 0.43 ڈالر یعنی 0.57 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 74.89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کاروبار کر رہی ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 1.69 ڈالر یعنی 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 69.33 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

Related posts

ملعون بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ گرفتار

Hamari Duniya

جیو نے دہلی کے بعد این سی آر میں5 جی سروس شروع کی

Hamari Duniya

گوتم گمبھیر نے ایم سی ڈی کی زمین پر قبضہ کرلیا، ’آپ‘ کا سنگین الزام

Hamari Duniya