10.5 C
New York
اپریل 5, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

وژن 2026 نے ملک کی 22 ریاستوں میں ایک ساتھ رمضان پروجیکٹ کا آغاز کیا

ویژن 2026

ہزاروں مستحق خاندانوں تک امداد کی فراہمی کا عزم

نئی دہلی، 18 فروری: وژن 2026 نے ملک کی بائیس ریاستوں میں ایک ساتھ رمضان پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماہِ رمضان المبارک کے دوران ضرورت مند اور مستحق خاندانوں تک راشن، افطار کِٹس اور دیگر بنیادی سہولیات بروقت اور باعزت طریقے سے پہنچانا ہے۔

رمضان پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پر دہلی کے دی اسکالر اسکول میں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جہاں ابتدائی مرحلے میں ساٹھ مستحق خاندانوں میں افطار کِٹس تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ادارے کے ذمہ داران، رضاکاروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اس فلاحی اقدام کو سراہا۔

اس موقع پر آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا کہ رمضان پروجیکٹ ایک منظم، شفاف اور ملک گیر فلاحی مہم ہے، جس کے تحت رواں برس پچاس ہزار سے زائد مستحق خاندانوں تک امداد پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارہ حقیقی ضرورت مندوں کی نشاندہی کو اولین ترجیح دیتا ہے تاکہ زکوٰۃ، صدقات اور عطیات درست اور مستحق ہاتھوں تک پہنچ سکیں۔

ڈاکٹر عارف ندوی نے اہلِ خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ماہِ رمضان کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فلاحی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کا ذریعہ بنیں۔

منتظمین کے مطابق رمضان پروجیکٹ کے تحت پورے مہینے ملک کی مختلف ریاستوں میں افطار کِٹس کی تقسیم اور دیگر امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، تاکہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک کی خوشیوں اور برکتوں سے محروم نہ رہے۔

اس موقع پر ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر پی آر ڈاکٹر رضوان رفیقی فاونڈیشن کے سی ای او نوفل پی کے نے شرکت کی۔

Related posts

موقر استاذ ماسٹر بدرُ الاسلام رضوی کا انتقال، شہر کی فضا سوگوار

Hamari Duniya News

ویژن 2026 کی جانب سے جامعہ نگر میں یتیم بچوں کے ساتھ خصوصی افطار

Hamari Duniya News

کیم میں یتیم خانہ کے سنگِ بنیاد کی تقریب، علماء، سماجی شخصیات اور رفاہی اداروں کی مؤثر شرکت

Hamari Duniya News