28 C
New York
جولائی 5, 2026
Sports کھیلTop News

ٹی20 ورلڈ کپ 2026ءکا سب سے بڑا الٹ پھیر، زمبابوے نے آسٹریلیا کو دھول چٹا دی

ٹی20 ورلڈ کپ

کولمبو،13فروری۔ آئی سی سی مرد ٹی 20 ورلڈ کپ2026 کے 19 ویں میچ میں سب سے بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا، جب کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں زمبابوے نے کرکٹ کی سب سے مضبوط مانی جانے والی ٹیم آسٹریلیا کو 23رنوں سے شکست دے دی۔اس ٹورنامنٹ کے تاریخ میں یہ مسلسل دوسری مرتبہ ہے جب زمبابوے نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی۔اس سے پہلے سال2007میں ایسا ہوا تھا، کل ملا کر زمبابوے کی ٹیم دونوں ہی مرتبہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی20عالمی کپ میں جیتی ہے۔
میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد زمبابوے نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 169 رنز بنائے تھے۔
بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کے میٹ رنشا نے 65 اور گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کے مزربانی نے 4 اور بریڈ ایوان نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔میچ میں بیٹنگ کے دوران آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا، اپنے پہلے میچ میں زمبابوے نے عمان کو اور آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔

Related posts

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیریز پر1- 2 سے کیا قبضہ

Hamari Duniya News

مجاہدِ آزادی مولانا حسین احمد مدنی کو “بھارت رتن” دینے کا مطالبہ تیز

Hamari Duniya News

ٹرائی نے سورت میں موبائل نیٹ ورک ٹیسٹ کیا، ڈیٹا اسپیڈ میں جیو اوول

Hamari Duniya News