28 C
New York
جولائی 5, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

امریکی حملے کے خطرے کے درمیان ایران کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ

امریکی حملے

تہران،12فروری۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے 10 فروری کو ایران کے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں افغان طالبان کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔افغانستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ایکس پر اس تقریب کے متعلق شیئر کی گئی تصاویر میں دیگر کئی افراد کے ہمراہ طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ برائے انتظامی و مالی امور محمد نعیم وردک اور وزارت اقتصادیات میں پیشہ ورانہ امور کے نائب وزیر عبداللطیف نظری بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس تقریب میں نعیم وردک نے طالبان حکومت کی جانب سے ایران کے ساتھ ’قریبی‘ تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔افغانستان کے آریانہ نیوز کا تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وردک کا کہنا تھا کہ کابل اور تہران کے قریبی تعلقات کے بغیر خطے میں پائیدار استحکام اور ترقی نہیں ہو سکتی۔
دوسری جانب بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق، نجی افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کابل میں ایرانی سفارتخانے کے ناظم الامور علی رضا بیکدلی نے ایران کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں تاخیر کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ’یہ اپنے وقت پر ہو گا اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، اور اس میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔‘گذشتہ ماہ ایران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران طالبان نے زیادہ تر خاموشی اختیار کی تھی، جبکہ طالبان کے ایک عہدیدار نے ایرانی حکومت کے خاتمے کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

Related posts

کینیڈا میں اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک، 25 زخمی ہوگئے

Hamari Duniya News

ماہ رمضان میں تقویٰ، صبر اور مضبوط قوت ارادی کے حصول پر توجہ دیں: سید سعادت اللہ حسینی

Hamari Duniya News

یکجہتی کی پروقار افطار تقریب : امید، استقامت اور انصاف کا عہد

Hamari Duniya News