ہرارے، 6 فروری۔ ہندوستان نے ہرارے کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جارہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے خطاب پر قبضہ کرلیا ہے۔ فائنل مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم 412 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری تواس کا آغاز بہت ہی خراب رہااورپہلا وکٹ صرف 19رن پرہی گرگیا۔سلامی بلے باز جوزف مورس کو امبریش نے محض 17کے ذاتی اسکور پر بولڈ کردیا۔اس طرح وقفہ وقفہ پر انگلینڈ کے وکٹ گرتے رہے اور پوری ٹیم محض311رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کے طرف سے کلیب فاکنر نے شاندار115رنوں کی اننگ کھیلی لیکن وہ انگلینڈ کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔سلامی بلے بازبین داوکنس نے 66رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کوبھی بلے باز بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ہندوستان کی طرف سے آر ایس امبریش نے تین اوردپیش دیویندرن اور کانشک چوہان نے 2-2کھلاڑیو ں کو پویلین بھیجا جبکہ کھیلان پٹیل اورآیوش مہاترے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس سے جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت کی جانب سے سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی اورآرون جارج میدان پر بلے بازی کیلئے اترے۔حالانکہ بھارت کا آغاز بھی بہت اچھا نہیں رہا اور محض 20کے اسکور پر پہلا وکٹ گرگیا۔آرون جارج صرف نو رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد سوریہ ونشی کے بلے نے آگ اگلنا شروع کیا تو انگلینڈ کے گیندبازوں کو دن میں تارے نظر آنے لگے۔ویبھو نے محض 55گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ لیکن اس کے بعد بھی ان کا بلا خاموش نہیں رہا اورصرف80گیندوں پر175رن ٹھوک ڈالے اور جس کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے سامنے 50اوور میں411رنوں کا ہدف رکھا۔جب وہ 26ویں اوور میں آو¿ٹ ہوئے تب تک ہندوستان کا اسکور 250 سے زیادہ ہو چکا تھا۔ آیوش مہاترے نے بھی 51 گیندوں پر 53 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔نچلے اور مڈل آرڈر کے بلے بازوں نے بھی کارآمد شراکتیں کرتے ہوئے ہندوستان کو 400 تک پہنچا دیا۔ آخری اوورز میں کنشک کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 411 رنز تک پہنچا۔
بھارت کا اسکور411 یوتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس ہے، جس نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 316 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کا تعاقب 311 ہے، جو بھارت نے اسی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں افغانستان کے خلاف حاصل کیا تھا۔گر ہندوستان اس ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتا ہے تو وہ ریکارڈ چھٹی مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطاب جیت جائے گا۔
