19 C
New York
ستمبر 20, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران کا یورپ کو چیلنج ،پاسداران انقلاب کی وردی پہن کر ایرانی اراکین پارلیمنٹ پہنچے

پاسداران انقلاب

تہران،یکم فروری: ایرانی ارکان پارلیمنٹ میں پاسداران انقلاب کی وردی پہنے ہوئے داخل ہوئے۔ یہ یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیے جانے پر ایرانی پارلیمان کا ردعمل تھا۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی مشاورتی اسمبلی کے پریزیڈیم کے پوڈیم پر ’پاسداران انقلاب دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی تنظیم ہے‘ کے نعرے کے ساتھ ایک بینر بھی آویزاں کیا گیا تھا۔
حکم نامے سے قبل تقریروں کے دوران نمائندوں نے ’شیم آن یورپ‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔یورپی یونین نے 29 جنوری کو اعلان کیا کہ اس نے پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے حالیہ اقدام پر ایران کے کئی عہدیداروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ حالیہ مظاہروں کے دوران مظاہرین کو پرتشدد دبانے کے جواب میں اٹھایا گیا تھا۔اگرچہ یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی یونین نے کسی ریاست سے وابستہ فوجی فورس کو اس طرح کی فہرست میں شامل کیا ہے، لیکن پاسداران انقلاب کے لیے یہ کوئی بے مثال تجربہ نہیں ہے اور یہ ادارہ بتدریج حالیہ برسوں میں متعدد ممالک کی دہشت گردوں کی فہرستوں میں شامل ہوا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے آج ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے خلاف انسدادی اقدامات کے قانون کے آرٹیکل 7 کے مطابق یورپی ممالک کی فوجیں ایک دہشت گرد گروہ تصور کی جاتی ہیں اور اس کارروائی کے نتائج کی ذمہ داری یورپی یونین پر عائد ہوگی۔‘باقر قالیباف نے کہا کہ ’یورپیوں نے دراصل پاسداران انقلاب کو نشانہ بنانے کی کوشش کر کے اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی ماری ہے، جو یورپ میں دہشت گردی کے پھیلاو¿ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔‘

Related posts

سعودی عرب کے نئے سفیرفہد بن محمد بن منیخر نے صدر جمہوریہ کے سامنے اپنے کاغذات پیش کئے: راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شاندار مبارکباد

Hamari Duniya News

مودی حکومت کے 12 سال: ترقی کی راہ اور چیلنجز کا سفر

Hamari Duniya News

فعال معلم متین احمد خان کا ہاشم پور سے نیم گاؤں تبادلہ کہیں خوشی، کہیں غم

Hamari Duniya News