0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

قرآن پر عمل کامیابی کی ضمانت، مدارس دین کی اساس: مولانا زبیر رحمانی

قرآن

کیرانہ، مظفر نگر ،28 جنوری (عظمت اللّٰہ خان)
مولانا زبیر رحمانی نے کہا کہ اسلام کا پہلا مدرسہ مکہ مکرمہ میں دارِ ارقم کے نام سے قائم ہوا، جبکہ مدینہ منورہ میں مدرسہ صفہ نے علم و تربیت کی وہ شمع روشن کی جس کی روشنی آج تک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ مولانا موصوف ضلع مظفر نگر کے قصبہ شاہپور علاقہ کے گاؤں بسی کلاں میں واقع مدرسہ مظفریہ کے سالانہ جلسہ کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حافظِ قرآن کے سینے پر جہنم کی آگ حرام ہے، مگر قرآن صرف حفظ یا تلاوت کے لیے نہیں بلکہ اس پر عمل کر کے زندگی کو سنوارنے کے لیے نازل ہوا ہے۔ مولانا نے واضح کیا کہ نماز اگرچہ مسجد میں ادا کی جاتی ہے، لیکن اس کا صحیح طریقہ مدرسہ ہی میں سکھایا جاتا ہے، اسی طرح جنازہ، نکاح اور دیگر دینی اعمال کی درست رہنمائی بھی مدارس ہی سے حاصل ہوتی ہے۔ ان کے مطابق مدرسہ معاشرے کی بنیاد ہے اور جب بنیاد مضبوط ہو تو قوم کا مستقبل بھی محفوظ رہتا ہے۔

کیرانہ

ادارہ کے مہتمم مفتی طاہر مفتاحی نے اپنے مختصر مگر بامعنی بیان میں مدارس کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدارس صرف درسگاہیں نہیں بلکہ ایمان، اخلاق اور کردار سازی کے مراکز ہیں، جہاں سے نکلنے والے طلبہ معاشرے میں خیر، اعتدال اور دینی شعور کے سفیر بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دینی تعلیم کو مضبوط نہیں کیا جائے گا، سماج فکری انتشار سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ مفتی مزممل بدایونی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو صرف حافظ بنانا کافی نہیں، بلکہ انہیں نیک سیرت، باعمل اور سنتوں کا پابند انسان بنانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

پروگرام کے دوران مدرسہ مظفریہ کے مہتمم مفتی طاہر مفتاحی کی دینی خدمات، سادگی، علمی بصیرت اور طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ کو سراہا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ انہی مخلصانہ کوششوں کے سبب مدرسہ مظفریہ علمی و دینی میدان میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس موقع پر آٹھ بچوں کے حفظِ قرآن مکمل ہونے پر دستار بندی کی گئی، جبکہ تین بچیوں نے ناظرہ قرآن مکمل کر کے ایک اہم دینی مرحلہ طے کیا، جس پر حاضرین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ اس روحانی، ایمانی اور پُراثر ماحول میں منعقد ہونے والے اجلاس میں علماء،سیاجی،سماجی شخصیات سمیت فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related posts

دی اسکالر اسکول میں سالانہ تعلیمی مظاہرہ منعقد، مہمانِ خصوصی ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی ستائش کی

Hamari Duniya News

ڈائٹ میں معلمین کی عملی تحقیق کی تربیت اختتام پذیر

Hamari Duniya News

جمعیۃ علماء ہند کو ایک اور بڑی قانونی کامیابی، اکشردھام مندرحملہ میں گرفتار تین دوسرے لوگ بھی باعزت بری

Hamari Duniya News