4 C
New York
فروری 16, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

۔44 عازمین حج کو دیا گیا دماغی بخارکا ٹیکہ، دفتر انجمن اسلامیہ میں ہوا کیمپ کا انعقاد

عازمین حج

۔17 تاریخ کو صدر اسپتال میں میڈیکل اسکریننگ ہوگی۔ جامع مسجد ڈھاکہ میں عازمین کی ہوئی ٹریننگ
موتیہاری، 16 فروری(عقیل مشتاق)
حج کمیٹی آف انڈیا اور بہار اسٹیٹ حج کمیٹی پٹنہ کی ہدایات پر اتوار کو جامع مسجد کیمپس واقع انجمن اسلامیہ کے دفتر میں میڈیکل اسکریننگ اور ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران رواں سال 2026 میں حج پر جانے والے کل 44 عازمین کو دماغی بخار کے ٹیکے لگائے گئے اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی انفلوئنزا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔

کیمپ کا افتتاح محکمہ اقلیتی بہبود کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر محمد ساجد نے کیا۔ جناب ساجد نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 17 فروری کو صدر اسپتال میں میڈیکل اسکریننگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انجمن اسلامیہ کے نائب صدر نجی اللہ خان، جوائنٹ سیکرٹری آفتاب حسن، اسسٹنٹ سیکرٹری جمیل احمد سیفی، رکن ڈاکٹر اسلم پرویز، راجہ خان، نشاط معین، عبدالواحد، ظہیر قریشی، ہیرا خان، تاج انصاری، عابد حسین، ڈاکٹر اے حق، اسٹیٹ حج انسپکٹر ڈاکٹر عقیل احمد، طارق محسن، شاداب انجمن ، محکمہ اقلیتی بہبود کے آفس اسسٹنٹ محمد راغب، محمد نورالعین، غیاث الدین، وغیرہم نے تعاون کیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفیع امام نے ویکسینیشن ٹیم کی قیادت کی جبکہ فارماسسٹ نصرت کمال احمد، جی این ایم ریحانہ خاتون، اور وارڈ اٹینڈنٹ چاندسی کمار نے بھی کیمپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون کیا۔ انجمن اسلامیہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب حسن، نائب صدر نجی اللہ خان، اور میڈیکل سیل انچارج ڈاکٹر عبدالخبیر نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر عازمین اور تمام عملہ کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء ڈھاکہ میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ڈھاکہ جامع مسجد کے امام مولانا نذر المبین ندوی نے کہا کہ حج ایک مقدس اور مشکل سفر ہے، اس لیے عازمین کو ہر قدم پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

عازمین حج

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حج کے پانچ دن انتہائی اہم ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچنے کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ جناب ندوی نے حج کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حج کرنے کے بعد انسان گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیسے وہ ابھی پیدا ہوا ہو۔ اس لیے حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ حج کی تیاری کریں، اپنی نیتوں کو صاف کریں اور قرآن و حدیث کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں، تاکہ ان کے اعمال معاشرے کے لیے ایک مثال بن سکیں۔ حاجی انیس نے حج کے چھوٹے اور بڑے تمام پہلوؤں کی وضاحت کی۔ حج ٹریننگ سیشن کے اس موقع پر ہر حج ٹرینر منہاج الحق چمپارانی، مفتی زاہد قمر اور سابق ایس ایچ آئی انجینئر علی احمد نے احرام باندھنے کی مشق کروائی اور حج کے تمام مناسک پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر حج مووین آفس ڈھاکہ کے انچارج حاجی چنوں اور ماسٹر حسن جان نے بتایا کہ عازمین حج کی روانگی 18 اپریل 2026 سے ہندوستان کے مختلف ایمبیکیشن پوائنٹس سے شروع ہوگی اور آخری پرواز 18 مئی تک جاری رہے گی۔ حج تربیتی نشست کا آغاز حافظ عدنان شبلی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس تربیتی سیشن میں مولانا ریاض احمد، ماسٹر وجاہت القمر، محمد امان اللہ، عالم فیروز، محمد فخر الہدیٰ، محمد نور عالم، اتواری سیٹھ، رضا الرحمن، عبید الرحمن، لاڈلے بابو، جمیلہ خاتون، رخسانہ خاتون، خاتوں سمیت کل 62 عازمین حج اور عازمین حج نے شرکت کی۔

Related posts

سومناتھ سوابھیمان پَرْو — ایک ہزار سال کی اٹوٹ عقیدت (1026–2026)

Hamari Duniya News

مدرسہ اصلاحُ المسلمین میں آٹھواں سالانہ جلسۂ دستاربندیِ حفاظِ کرام کا شاندار انعقاد

Hamari Duniya News

ٹی20 ورلڈ کپ 2026ءکا سب سے بڑا الٹ پھیر، زمبابوے نے آسٹریلیا کو دھول چٹا دی

Hamari Duniya News