28.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
صحت صحت

ذاکر حسین کی کوششوں سے سماج میں بڑا بدلاؤ، الفلاح فائونڈیشن کی وجہ سے آسانی سے مریضوں کو مل رہا خون

Zakir Hussain

اعظم گڑھ،28 اگست (نامہ نگار؍ ایچ ڈی نیوز) ۔ ہمارے ملک میں اکثر خون کی قلت کی وجہ سے مریضوں کو اپنی جان تک سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔خون کی اس قلت کو دور کرنے اور وقت پر مفت خون مہیا کرانے کیلئے اعظم گڑھ کے ایک نوجوان نے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ پیشے سے صحافی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نئ دہلی کے سابق طالب علم ذاکر حسین نے مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن نامی تنظیم کا قیام کیا ہے۔ تنظیم نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک 600 مریضوں کو مفت خون مہیا کراچکی ہے۔ذاکر حسین کی زندگی کا ایک ایک لمحہ لوگوں کو خون عطیہ کے تئیں بیدار کرنا،لوگوں کی مدد کرنا اور مریضوں کو وقت پر خون مہیا کرانے میں وقف ہو رہا ہے۔

موصوف نے اپنی کوششوں خون عطیہ کے میدان میں جو تحریک چلائی ہے،اس سے ہر خاص و عام کو فائدہ مل رہا ہے۔اب تک الفلاح فاؤنڈیشن سے عوام کو مفت میں میں ہزاروں یونٹس خون مل چکا ہے۔ذاکر حسین کی وجہ سے آج لوگوں کو خون کیلئے در در کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑرہیں۔لوگوں کی ایک کال پر ذاکر حسین اور ان کی تنظیم کے ارکان متحرک ہو جاتے ہیں اور ضرورت مند کو خون مہیا کراتے ہیں۔ذاکرحسین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ خون کی کمی سے اکثر مریضوں کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے تو ایسے میں ضرورت تھی کہ وقت پر مریضوں کو خون مہیا کرانے کیلئے ایک تحریک چلائی جائے اور الفلاح فاؤنڈیشن کی شکل میں وہ تحریک منظر عام پر آئی۔

آج ہر انسان کو خون کیلئے بہت آسانیاں ہو گئیں ہیں۔ہر وقت کال اٹینڈ کرنا،لوگوں سے پیار سے بات کرنا پھر ان کی رہنمائی اور مدد کرنا یہ سب اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ذاکرحسین آج اپنے علاقے کی پہچان بن چکے ہیں اور خون کی ضرورت پڑنے پر ہر انسان کی پر زبان پر ذاکر حسین اور الفلاح فاؤنڈیشن کا نام آتا ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان سنجری،آفتاب احمد،مہتاب احمد،محمد ارمان،معراج احتشام خان،اسمعیل شیخ و تنظیم کے دیگر ارکان نے بتایا کہ الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) آج عوام کیلئے ایک بڑا سہارا ہے،اس کو بہت سنبھالنے کی ضرورت ہے،تاکہ عوام کو خون کیلئے پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

Related posts

TCL-2024: امراض قلب پر قابو پانے کا واحد راستہ مناسب خوراک اور خود کو فٹ رکھنا ہے: ڈاکٹر کوہلی

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایم کے ذریعہ حجامہ کے معیاری طریقہ عمل پر قومی ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya

آپ کے صحت کیلئے کتنی خطرناک ہیں دوبارہ گرم کرکے کھائی جانے والی 8 غذائیں

Hamari Duniya