27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

دردناک:بھتیجے نے تائی کے کئے دس ٹکڑے،گرفتار

جے پور،18دسمبر (ایچ ڈی نیوز)

شردھا والکر کے بہیمانہ قتل کی واردات کی گونج ابھی خاموش بھی نہیں ہوئی ہے کہ ایک اور بے رحمانہ قتل کی واردات کی خبر جے پور سے سامنے آ رہی ہے ۔اس واردات میں متاثرہ کے سگے بھتیجے نے خونی رشتے کو تارتار کیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق جے پور میں ایک دردناک واردات سامنے آئی ہے جس میں ایک بھتیجے نے اپنی تائی کو قتل کرکے اس کے دس ٹکڑے کر دئے۔   بھتیجے نے اپنی 64 سالہ بیوہ تائی کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے دس ٹکڑے کر کے جنگل میں پھینک دیا۔ پولیس نے بیان نہ ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پڑھا لکھا ہے۔اس کے علاوہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ نفسیاتی مریض لگتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنی تائی کے سر پر ہتھوڑے سے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ اس کے بعد اس نے پتھر کے کٹر سے لاش کے دس ٹکڑے کر کے جنگل میں مختلف مقامات پر پھینک دیا۔

گرفتار قاتل کا نام انوج شرما ہے ۔ 32 سالہ نوجوان پر اپنی 64 سالہ بیوہ تائی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔   قتل کے بعد اس کی لاش کے دس ٹکڑے کر دیے گئے۔ اس نے ان ٹکڑوں کو بالٹیوں اور سوٹ کیسوں میں باندھ کر جنگل میں پھینک دیا۔

واقعہ کے وقت انوج اپنی 64 سالہ تائی کے ساتھ اکیلا تھا۔ خاندان کے باقی افراد دور تھے۔ کہا جاتا ہے کہ جب تائی نے اسے دہلی جانے سے روکا تو اس نے حملہ کر دیا۔

پتھر کاٹنے والا کٹرسے کاٹی لاش

دیشمکھ کے مطابق انوج شرما سے گہرائی سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے اپنی تائی کے سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے لاش کے ٹکڑے کرنے کے لیے ایک دکان سے پتھر کاٹنے والا کٹرخریدا تھا۔ اس کے بعد لاش کو باتھ روم میں کئی ٹکڑوں میں کاٹ کر سوٹ کیسوں اور بالٹیوں میں بھر کر دہلی روڈ پر جنگل میں کئی جگہوں پر گاڑی میں پھینک دیا  تھا۔

 

Related posts

نام بدلنے سے ملک کی تاریخ نہیں بدل سکتی:سپریم کورٹ

Hamari Duniya

مایاوتی کی مسلم دشمنی  ایک بار پھر بے نقاب، بدھوڑی کے نازیبا الفاظ پرکنور دانش علی کو احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا

Hamari Duniya

گنگا ایکسپریس وے ملک کی خوشحالی اور سلامتی کا ضامن

Hamari Duniya