April 22, 2025
Hamari Duniya
دہلی

جمنا پار آر ڈبلیو اے فیڈریشن کے وفد کی مشرقی دہلی کے ڈپٹی پولس کمشنر سے ملاقات

Yamuna Paar

نئی دہلی،23جون(ایچ ڈی نیوز)۔
علاقے سے جرائم کو روکنے اور تجاوزات کو ختم کرنے کے سلسلے میں جمنا پار آر ڈبلیو اے فیڈریشن کے تین رکنی وفد نے شمال مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس جوئے ٹرکے سے ملاقات کی۔ فیڈریشن کے سرپرست جئے کشن گپتا، بال کشن گپتا، صادق علی، رفن صدیقی، جگموہن، نیتو کاکڈا، اجیت شرما، پردیپ اروڑہ، نوشاد خان، مہاراج سنگھ، شمس الدین، این ایل نگم، سیتارام، اروند، سنجیو جین، ستیش گرگ اور آر بی یادیو وغیرہ نے ڈپٹی کمشنر کو شال پہنا کر استقبال کیا۔
فیڈریشن کے کنوینر ڈاکٹر فہیم بیگ نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ29مئی 2023کو ی فیڈریشن کی چار رکنی ٹیم نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرکے جمنا پار کے مسائل سے آگاہ کرایا تھا اور انہیں نکات کو ہم آپ کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ ضلع میں بھٹکے ہوئے نابالغ اورجرائم میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت پر قابو پانے کے لئے مقامی آر ڈبلیو اے اور سماج کے معززین کے ساتھ دہلی پولیس ایک مضبوط ٹیم بنائے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کے اہل خانہ سے بیٹھ کر بات چیت کرے اور انہیں سماج کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کا کام کیاجائے۔ساتھ ہی ساتھ مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی طرف سے نوجوانوں کو ہنر مندی کے کورسز کراکے انہیں خود کفیل بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر دیویندر شرما نے کہا کہ ضلع میں سگریٹ پارلرز، چائے کی دکانوں، اویو ہوٹلوںکا سیلاب آ گیا ہے، جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے لیے دن رات میں پناہ حاصل کرنا بہت آسان ہو گیا ہے،،موقع دیکھ کر واردات آسنانی کے ساتھ انجام دے دیتے ہیں لہذا ان بڑھتے ہوئے ٹھکانوں کی جانچ کی جائے اور پولیس پیٹرولینگ کے ذریعہ اس پر نظر رکھی جائے۔کنوینر نریندر شرما نے کہا کہ اس گنجان آباد ضلع میں سڑکوں، بازاروں، پارکوں وغیرہ میں آٹو رکشا، بیٹری رکشا، ٹیمپو اور ریہڑی والوں کی غیر قانونی پارکنگ یا قبضے اور دوکانداروںمکان مالکان کے تجاوزات سے جام کا مسئلہ درپیش ہیں جسے دہلی میونسپل کارپوریشن، ایس ڈی ایم وغیرہ کے ساتھ مل کر ایک ٹاسک فورس بنا کر اور مسلسل قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس بڑے مسئلے کو ختم کیا جاسکتا ہے۔فیڈریشن کے کنوینر لوکیش پنچال، مکیش کمار ٹانک نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ پولیس اور مقامی آر ڈبلیو اے، سماجی کارکنوں وغیرہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ماہانہ یا دو ماہی میٹنگ کی جانی چاہیے جس سے جرائم کے خاتمے کی بہتر صورت نکل سکتی ہے۔لوگوں کی باتوں کو سننے کے بعدجوئے ٹرکے نے کہا کہ ہمیں زمین کی سچائی آر ڈبلیو اے اورآپ جیسے سماجی کارکنوں کے ذریعے ملتی ہے، اس لیے اس عوامی مکالمے کو جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔

جمناپار آر ڈبلیو اے فیڈریشن کے اس قدم کا خیر مقدم کرتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ جن مسائل کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ہیں ان کو بہت جلد حل کیا جائے گا، اسی طرح ہمارے اے سی پی، ایس ایچ او اور بیٹ آفیسرز قانون کی پاسداری کے لیے دن رات کام کرتے ہیں کیوں کہ معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے جس کے لیے ہم گمراہ نوجوانوں پر لگام کسنے اور تجاوزات کو ہٹانے کے لئے ہم پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر فہیم بیگ، لوکیش کمار پنچال، مکیش کمار ٹانک، دیویندر شرما، نریندر شرما، یمناپار آر ڈبلیو اے فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر نے میمورنڈم پیش کیا۔

Related posts

IUML Waqf Act: وقف ایکٹ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نا قابل قبول:انڈین یونین مسلم لیگ

Hamari Duniya

ائمہ و موذنین مساجد کی تنخواہیں ملنے کی امیدیں روشن، ایل جی نے دی منظوری

Hamari Duniya

طب یونانی کا فروغ اردو کی ترویج و ترقی کا موثر ذریعہ: پروفیسر عبدالحق

Hamari Duniya