35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

آدھی رات کوامت شاہ کی پولس نے ملک کی بیٹیوں کے ساتھ کیا کیا کہ نہیں رک رہے ہیں آنسو، سپریم کورٹ دہلی پولس پر برہم

Wrestlers

نئی دہلی، 4 مئی(ایچ ڈی نیوز)۔

نئی دہلی ضلع واقع جنتر منتر پر دھرنا دینے والے پہلوانوں اور پولیس کے درمیان بدھ دیر رات کو جم کر دھکا مکی اور جھڑپ ہوئی۔ پہلوانوں کا الزام ہے کہ دہلی پولیس کے کچھ جوانوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ایک جو ان نے شراب کے نشے میں ایک پہلوان کی ڈنڈے سے پٹائی کی۔ جس سے پہلوان کے سر پر چوٹ لگی ہے۔ زخمی پہلوان کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے دہلی پولس کو زبردست پھٹکار لگائی ہے۔ خواتین پہلوانوں کی عرضی پر جمعرات کو سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ابھی تک کیوں متاثرین کے بیان درج نہیں کئے گئے؟ یہی نہیں عدالت نے پوچھا کہ کب ان کے بیان مجسٹریٹ کے سامنے درج کرائے جائیں گے؟

دیر رات جنتر منتر پر ہوئے اس واقعہ کی کئی سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما سومناتھ بھارتی نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کیا – ’’بارش کے موسم میں خواتین پہلوانوں کو فولڈ ایبل چارپائی کی ضرورت تھی۔ ان کوپولیس اندر نہیں جانے دے رہی تھی۔خواتین پہلوانوں کی حمایت میں نے بھی کی اور مجھے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پہلے مجھے مندر مارگ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، اس کے بعد کاپس ہیڑا تھانے میں مجھے بیٹھایا گیا۔‘‘

ڈی سی پی پرنو تیال نے کہا کہ جنتر منتر پر پہلوانوں کے دھرنے کے دوران عآپ لیڈر سومناتھ بھارتی بغیر اجازت کے احتجاجی مقام پر فولڈنگ بیڈ لے آئے۔ جب ہم نے اسے منع کیا تو پہلوان جارحانہ ہوگئے اور ٹرک سے بیڈ نکالنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد جھڑپ ہوئی اور سومناتھ بھارتی کو دو دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کی دیر رات جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں پر مبینہ حملے کی اطلاع ملتے ہی دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال بھی وہاں پہنچیں اور کھلاڑیوں سے بات کی۔ اس دوران اس کی وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے کہا سنی ہوگئی۔ انہیں وہاں سے جانے کو کہا گیا لیکن سواتی مالیوال نے اس کے لئے راضی نہیں ہوئیں۔ اس دوران چار خواتین پولیس اہلکاروں نے سواتی مالیوال کو اٹھا کر گاڑی میں بیٹھایا اور ساتھ لے گئیں۔ مالیوال نے پولیس کی اس زبردستی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔

دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج بھی دیر رات جنتر منتر پہنچے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا- بیٹیوں کی حمایت کرنے کے لیے ہم دیر سے ڈیڑھ بجے جنتر منتر پہنچے تھے۔ دہلی پولیس نے ہمارے کچھ ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ نیا ہندوستان ہے، جہاں انصاف مانگنے والوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور جنسی زیادتی کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ابھی پولیس نے ہمارے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا، جو اچھا نہیں کیا۔ وہیں انہوں نے پہلوان گیتا پھوگاٹ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں گیتا نے لکھا کہ جنتر منتر پر پولیس نے پہلوانوں پر حملہ کیا، جس میں میرے چھوٹے بھائی دشینت پھوگاٹ کے سر پر چوٹ آئی۔

Related posts

سنگھی یوٹیوبر اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والا منیش کشیپ کے خلاف بہار پولس کی سخت کارروائی

Hamari Duniya

Iranian Agents ایران اور اس کے اتحادی اپنے ایجنٹوں سے مایوس،شرمندگی کا سامنا، امیج تباہ ہونے لگا

Hamari Duniya

King AbdulAziz Quran competition: سعودی عرب کا قرآن کی نشر واشاعت میں اہم کردار

Hamari Duniya