14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

عالمی یوم بیت الخلا 2022 کے موقع پر ٹوائلٹ 2,0 مہم کا آغاز

World toilet day

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے )کی جانب سے کرناٹک کے بنگلورو سے ورلڈ ٹوائلٹ ڈے پر ایک قومی تقریب کے دوران ٹوائلٹ 2,0 مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کا مقصد مقامی شہری اداروں اور عام لوگوں کی شراکت سے ہندوستان کے شہری علاقوں میں عوامی اور کمیونٹی بیت الخلاءکی تصویر کو تبدیل کرنا ہے۔ٹوائلٹ 2,0 مہم کا آغاز کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، “ہندوستان کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے کی کہانیوں سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ صاف اور محفوظ عوامی بیت الخلاء اور عوامی مقامات لوگوں کے تجربات اور معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے ٹوائلٹ 2,0 مہم شروع کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

 افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری منوج جوشی نے شرکاء سے کہا کہ وہ یاد رکھیں کہ صفائی کا سفر ایک مسلسل سفر ہے اور اس کے لیے ادارہ جاتی حل کی ضرورت ہے۔ شہروں کو اوڈی ایف++ پروٹوکول اور سرٹیفیکیشن دیے جاتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انسانی فضلہ محفوظ طریقے سے موجود ہے۔ ہمارے 25% شہر پہلے ہی یہ درجہ حاصل کر چکے ہیں۔ واٹر پلس سرٹیفیکیشن ان شہروں کو دیا جاتا ہے جو بغیر ٹریٹ کے پانی کو ماحولیات میں نہیں جانے دیتے۔ اس طرح کی کوششیں ورلڈ ٹوائلٹ ڈے 2022 کے تھیم ’زیر زمین پانی اور صفائی ستھرائی‘ پوشیدہ کو مرئی بنانے کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتی ہیں۔ امید ہے کہ مشن کے اختتام تک، ہمارے 100% شہر او ڈی ایف++ تصدیق شدہ ہو جائیں گے اور کم از کم 50% واٹر پلس کا درجہ حاصل کر لیں گے۔روپا مشرا، جوائنٹ سکریٹری، وزارت نے کہا کہ یہ مہم ہماری مستحکم سوچھ وراثت کو آگے بڑھانے کیلئے ریاستوں، شہروں اور عام لوگوں میں انرجی بھرے گی اور ساتھ لاکر ہندوستان میں ٹوائلٹ 2,0 کے سفر کے اسکرپٹ کی کہانی لکھے گی۔

Related posts

مسجد حرام میں الگ الگ دروازوں سے داخل ہوں گے معتمرین اور نمازی

Hamari Duniya

وراٹ کوہلی کو یہ کام کرتے ہوئے دیکھ حیران رہ گئے مداح، اب یہ دن آگئے

Hamari Duniya

Cogito Media Foundation میڈیا کے فرائض او رمسائل پر خصوصی میٹنگ ،درجنوں صحافیوں کی شرکت، 6 نکاتی قرارداد منظور

Hamari Duniya