13.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

نہال وہار، نانگلوئی کو نشہ سے پاک کرنے کیلئے شکیل سیفی نے وزیراعظم، وزیرداخلہ ، لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی پولس کمشنر کو لکھا خط

Shakil saifi

نئی دہلی،10نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ورلڈ پیس ہارمنی اور انڈیا سیفی فرنٹ کے قومی صدر حاجی شکیل سیفی نے آج ملک کے وزیراعظم،وزیرداخلہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی پولس کمشنر کو خط لکھ کر دہلی میں بڑھ رہے نشے اور جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حاجی شکیل سیفی نے کہا کہ باہری دہلی کے تحت نہال وہار، نانگلوئی کے گلی کوچوں میں اب کھلے عام نشہ خوری(اسمیک، چرس، گانجہ، افیم، نشے کی گولیاں وغیرہ بک رہی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولس صرف جرائم پیشہ سے ہفتہ وصولی، اپنے تحفظ میں سٹے بازوں کو چھوٹ دینا اور ناجائز شراب بیچنے والے عناصر کو چھوٹ دینے کا کام کررہی ہے اور ان سب سے لاکھوں روپے کی وصولی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پولس ہی نوجوانوں کو نشے اور جرائم کی طرف دھکیل رہی ہے تو علاقے میں جرائم پر کنٹرول اورامن بحال کون کرے گا۔ علاقہ میں چاقو زنی، لوٹ پاٹ کے واقعات گزشتہ کچھ ہفتوں سے بے تحاشہ بڑھ رہے ہیں۔ اگر کوئی شکایت کرتا ہے تو یہ اس کی شبیہ بگاڑنے اور الٹے سیدھے کیسوں میں پھنسا کر مستقبل برباد کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔
شکیل سیفی نے کہا کہ میرے لئے ملک اور انسانیت کی فلاح پہلے ہے، جس کے آگے میں اپنے خاندان کو بھی کچھ نہیں سمجھتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک اور دہلی کو چلانے والے ہمارے رہنما اس نشے اور جرائم پر کنٹرول کرکے امن کو بحال کریں۔

Related posts

سوسائٹی فار برائٹ فیوچرکی جانب سے دہلی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں غذائی اشیا کی تقسیم

Hamari Duniya

شدید مخالفت کے بعد ’آپ ‘ میں شامل ہونے والے کانگریسی رہنماؤں کی چندگھنٹے کے بعد ہی گھر واپسی

Hamari Duniya

شاہین باغ میں آتشزدگی: خوفناک آتشزدگی سےچار ریسٹورنٹ جل کر خاکستر

کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ، مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ پر آگ لگنے کے بعد 45 منٹ تاخیر سے پہنچنے کا بھی الزام لگایا:

Hamari Duniya