احسان انصاری
نئی دہلی،10مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔ دہلی کے بلی ماران اسمبلی حلقہ کے شاہی عیدگاہ قریش نگر کی عید گاہ کمیٹی نے ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین اورسیفی فرنٹ کے قومی صدر حاجی شکیل سیفی کو شال اوڑھا کر اور پھولوں کے ہار پہنا کر اعزاز سے نوازا۔ دراصل اندرلوک میںجمعہ کی نماز کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور آہستہ آہستہ حالات خراب ہونے لگے، مسلم طبقے کے لوگوں نے زبردست احتجاج شروع کر دیا اور سڑک بلاک کرنا شروع کر دی، اس کے بعد حاجی شکیل سیفی نے فوراً موقع پر پہنچ کر ملزم پولس اہلکار کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس انتظامیہ نے مل کر لوگوں کو سمجھا کر حالات کو قابو میں کیا اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔
دہلی سمیت پورے ملک میں حاجی شکیل سیفی کے کام کا چرچہ ہو رہا ہے۔ اس نیک کام کو دیکھ کر شاہی عیدگاہ، قریش نگر کی کمیٹی اور وہاں کے لوگوں نے چیئرمین حاجی محمدشکیل سیفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں بہت سے مسلم لیڈر ہیں لیکن مسلمانوں کو صرف ووٹنگ کے وقت ہی یاد کیا جاتا ہے، لیکن شکیل سیفی صاحب وہاںسب سے پہلے پہنچے۔ ہم تمام کمیٹی ممبران نے اندرلوک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، چاہے دن ہو یا رات، وہ ہمیشہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ اس موقع پر موجود زاہد بشیر کی سرپرستی میں شاہی عیدگاہ کمیٹی کے چیئرمین محمد شاداب، وسیم، نفیس، تسلیم، شمیم احمدسیفی، شہزاد، شبو، فیروز، ببلو، اسلم، سبھی نے حاجی شکیل سیفی کا شکریہ ادا۔