25.1 C
Delhi
November 8, 2024
Hamari Duniya
کھیل

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ورلڈ چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا

India Win

نئی دہلی، 14 جولائی ۔
برمنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں یوراج سنگھ کی قیادت میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 156 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 41 رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ جواب میں بھارت نے امباتی رائیڈو کی نصف سنچری کی بدولت 19.1 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 159 رن بنا کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ 157 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات مضبوط رہی۔
رابن اتھپا اور امباتی رائیڈو کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 34 رن کی شراکت ہوئی۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے سریش رائنا بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور چار رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد گرکیرت سنگھ مان نے مورچہ سنبھالا اور دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنوں کی اننگز کھیلی۔ یوسف پٹھان نے 30 رن بنائے۔ وہیں یوراج 15 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور عرفان پانچ رن بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے عامر نے دو جبکہ سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

بھارت سے شکست کے بعدپاکستانی کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں

Hamari Duniya

 پاکستان کوپہلی مرتبہ شکست دینے کے بعد راشد خان نے کابل میں کھیلنے کی دعوت دے دی

Hamari Duniya

آئی پی ایل 2023 میں روہت شرما کے نام شرمناک ریکارڈ درج

Hamari Duniya