23.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ سے پاکستان کا باہرہونا طے، انڈیا کے لئے بھی مشکل ہے سیمی فائنل کا سفر

India-Pakistan

نئی دہلی،20فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 3 رنز سے ہرادیاہے۔اب پاکستان خواتین ٹیم کا عالمی کپ سے باہر ہونے تقریباً طے ہوگیا ہے۔پارل میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 117 رنوں کا ہدف ملاتھا، جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم5 وکٹوں پر 113 رن ہی بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے 29، ندا ڈار نے 27 اور کپتان بسمہ معروف نے 26 رنز بنائے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔
رشادا ولیمز نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، شیمین کیمپیل نے 22 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 2 وکٹیں لیں جبکہ سعدیہ اقبال، فاطمہ ثنا، نشرح سندھو اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کو آل راونڈ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس کے بعد کھیلے گئے ایک مقابلے میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو 102رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ کے3وکٹ پر162رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے والی سری لنکن ٹیم15.5اوور میں محض60رن ہی بناسکی۔دوسری جانب آسٹریلیا کی خواتین نے جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کو6وکٹ سے شکست دے دی۔جنوبی افرقی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 120رن ہی بناسکی تھی جس کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے4وکٹ کھو کر آسانی سے ہدف کو حاصل کرلیا۔وہیں کل کھیلے گئے ایک مقابلے میں انگلینڈ نے انڈیا کو11رنوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20اوور میں 7وکٹ کے نقصان پر151رنوں کا ہدف انڈیا کے سامنے رکھا تھا۔بھارتی ٹیم20اوور میں 5وکٹ کے نقصان پر صرف140رن ہی بناسکی اور انگلینڈ نے یہ مقابلہ11رنوں سے جیت لیا۔ اب بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بہت مشکل ہوگیا ہے۔

Related posts

عمران خان کی گرفتاری میں روڑہ بن گئے آصف علی زرداری، حکمراں جماعتوں میں اختلاف

Hamari Duniya

 قومی کونسل کا ممبئی اردو کتاب میلہ2024 اردو میلے کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر ظہیرقاضی

Hamari Duniya

آسام میں سیلاب : ایس بی ایف کے600 والینٹیرس میدان میں اترے

Hamari Duniya