27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

غیر فطری جنسی تعلق قائم کرنے پر شوہر کی شکایت کرنے پولس تھانہ پہنچ گئی بیوی

Women crime

نئی دہلی ، 10 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
روہنی ضلع کے امن وہار تھانے میں ایک خاتون نے اپنے ہی شوہر پر کئی سنگین الزامات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسے دھمکیاں دیتا ہے۔ پولیس شوہر سے پوچھ گچھ کر کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق گزشتہ جمعرات کو جیلر والا باغ ، اشوک وہار ، فیز – 2 میں رہنے والی ایک خاتون نے امن وہار پولیس اسٹیشن میں اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی شادی کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ وہ حاملہ ہے اس کی شادی بلبیر وہار کراری سلیمان نگر کے رہنے والے دیش راج سے ہوئی تھی۔
پولیس کو دی گئی شکایت میں خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد اس کا شوہر اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلق قائم کرتا تھا۔ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا تھا جب وہ احتجاج کرتی ہے تو وہ اسے دھمکی دیتا اور مارتا ہے۔ بہن کو اٹھا کر گندے کام کروانے کی دھمکی دیتا ہے۔ شوہر کسی سے فون پر بات بھی نہیں کرنے دیتا۔ جبکہ اسے کئی بار کہا گیا ہے کہ اس طرح کی حرکت نہ کریں، لیکن شوہر نہیں مانتا۔
شوہر نے اس کے بال بھی کاٹے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تنازعہ چل رہا ہے۔ اس لیے شکایت کو مزید قانونی کارروائی کے لیے جرائم کے خلاف خواتین برانچ ، روہنی کو بھجوا دیا گیا۔ شکایت کنندہ پر کوئی جسمانی چوٹ نہیں پائی گئی اور اس نے طبی معائنے سے بھی انکار کردیا۔ شکایت کنندہ کے شوہر دیش راج کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 107151 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related posts

BJP membership campaign workshop بی جے پی ممبرشپ مہم 2024 :تیس ہزاری کورٹ میں ممبر شپ مہم ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو، حکیم ارباب الدین صدر نامزد

Hamari Duniya

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کا عزم

Hamari Duniya