31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

دو گھنٹے تک ڈاؤن رہا وہاٹس ایپ، ٹوئٹر پر بننے لگے میمز

What's App Down

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
مقبول عام سوشل میڈیا پلیٹ فارم وہاٹس ایپ کی سروس دوپہر تقریباً دو گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔ وہاٹس ایپ کی ملکیت والے میٹا نے منگل کو کہا کہ خرابی کو ٹھیک کر دیا گیا ہے اور سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ تاہم ، کمپنی نے خدمات میں خلل کی وجہ نہیں بتائی۔
میٹا کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آج لوگوں کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہم نے مسئلہ حل کر لیا ہے اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ دراصل وہاٹس ایپ سروسز کے اچانک بند ہونے کی وجہ سے ہندوستان سے یوکے تک صارفین کی ایک بڑی تعداد تقریباً دو گھنٹے تک ایک دوسرے کو کوئی ٹیکسٹ اور ویڈیو نہیں بھیج سکی۔
سوشل میڈیا سروسز میں رکاوٹوں کے واقعات پر نظر رکھنے والے ڈاون ڈیٹیکٹر کے مطابق، وہاٹس ایپ کئی علاقوں میں بہت سے صارفین کے لیے کام نہیں کر رہا تھا۔ دہلی ، ممبئی ، بنگلورو اور کولکاتہ سمیت بڑے شہروں میں وہاٹس ایپ صارفین خدمات میں خلل سے متاثر ہوئے۔ ڈاو¿ن ڈیٹیکٹر کے مطابق، تقریباً 29,000 صارفین نے خلل کی شکایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ سروسز میں خلل کی وجہ سے ٹوئٹر بھی وہاٹس ایپ سے متعلق لطیفوں (میمز) سے بھر گیا۔ اس کے ساتھ ہیش ٹیگ وہاٹس ایپ ڈاون بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا تھا۔ اس دوران واٹس ایپ کے ویب وریژن کی خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ویب ورژن کو بہت سے لوگ اپنے ڈیسک ٹاپس اور لیپ ٹاپس پر استعمال کرتے ہیں۔

Related posts

مصیبت کے اس گھڑی میں کیرالہ لینڈ سلائیڈ کا ملبہ وزیر داخلہ نے ریاستی حکومت اور اپوزیشن لیڈروں پر ڈال دیا

Hamari Duniya

نیٹ-یوجی2024کے 1563طلباءکو گریس مارکس دینے کو لے کر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

امیدواروں کو 23 جون کو مقرر کردہ دوبارہ ٹیسٹ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے گا اور دوبارہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا:

Hamari Duniya

یوکرین کے صدر زیلینسکی کی کارحادثہ کا شکار

Hamari Duniya