26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

نئی دہلی عالمی کتاب میلہ2024 میں چار چاند لگائے گی مغربی بنگال اردو اکادمی

West Bengal Urdu Academy

نئی دہلی،10فروری(محمد خان ؍ ایچ ڈی نیوز): نیشبل بک ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی کتاب میلہ 2024کا آغاز آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ہوچکاہوچکا ہے۔ اور ملک بھر سے اکادمیاں اور پبلیشرز کے اسٹال لگ چکے ہیں۔اس سلسلے میں مغربی بنگال اردو اکادمی بھی عالمی کتاب میلہ میں شرکت کے لئے تشریف لاچکی ہے۔آج مغربی بنگال اردو اکادمی کے وائس چیئر مین ندیم الحق نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ بنگا بھون میں ایک پریس کانفرنس کرکے اس عالمی کتاب میلہ میں شرکت سے متعلق مغربی بنگال اردو اکادمی کے سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔عالمی کتاب میلہ میں مغربی بنگال اردو اکادمی کے بک اسٹال این-11(ہال -2)کا افتتاح مغربی بنگال اردو اکادمی کے وائس چیئرمین اور راجیہ سبھا کے ایم پی محمد ندیم الحق اتوا رکو 12بجے کریں گے۔
ندیم الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال اردو اکادمی کی چیئر پرسن اور ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے اردو اکادمی مختلف قسم کے علمی، ادبی، تہذیبی، ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرتی رہی ہے، جن میں سیمینار، مشاعرے، ورکشاپ، ڈرامے وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اردو زبان وادب کے فروغ وارتقا کے لئے اہم کتابوں کی دوبارہ اشاعت کا کام پابندی سے انجام دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک بھر میں کئی اردو اکادمیاں اپنے بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں ایسے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال میں اردو کی ترقی کیلئے ہمہ جہت کوششیں کررہی ہیں۔ مغربی بنگال اردو اکادمی ملک بھر میں واحد ایسی اردو اکادمی ہیں جس کی ایک ریاست میں دو برانچیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اردو اکادمی کی ایک شاخ آسنسول اور ایک اسلام پور میں کھل چکی ہے اور وہاں بھی اردو کی ترویج وترقی کیلئے سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردو اکادمی ریاستی سطح پر ہونے والے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے اردو اکادمی مفت کوچنگ اور اردو میڈیم اسکولوں میں زیرتعلیم طلباءوطالبات کے لئے فری ٹیوشن کو یقینی بناتی ہے، جس کی وجہ سے ہر سال کوچنگ اور ٹیوشن سینٹرز کے شاندار نتائج سامنے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی کتاب میلہ میں مغربی بنگال اردو اکادمی پابندی سے شرکت کرتی رہی ہے۔ اکادمی کی جانب سے اب تک265کتابیں شائع کی گئی ہیں جن میں ادبی شخصیات کے حوالے سے مونوگراف، تحقیقی وتنقیدی کتابیں، شعری مجموعے، مضامین کے مجموعے، طنزومزاح پر مشتمل نظم ونثری کتابیں، دیگر زبانوں میں تراجم بنگلہ، اردو لغت وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب میلہ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ لکھی گئی کتابوں کی نمائش کی جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ مغربی بنگال اردو اکادمی طلبہ کو مختلف کتابوں پر 15سے 50فیصد تک چھوٹ دے گی تاکہ طلباءمیں کتاب کے مطالعہ کا شوق پیدا کیا جاسکے۔ پریس کانفرنس سے شہاب الدین حیدر(ایس ایم حیدر)، دبیر احمد، اشتیاق احمد،نسیم ازہری،ڈاکٹرنوشاد نے بھی خطاب کیا۔ اور اردو اکادمی کے سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

Related posts

Uddhav Thackeray: سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی

Hamari Duniya

لوک سبھا انتخابات کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ افسوسناک، مرکزی حکومت اپنا راج دھرم نبھائے:جماعت اسلامی کا مطالبہ

Hamari Duniya

مسلم لیگ کے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیراور عبدالصمد صمدانی کا استقبال

Hamari Duniya