شتر وگن سنہا نے کہا میری بیٹی بالغ ہے اور اسے حق ہے کہ وہ اپنا ہم سفر خود طے کرے،سو اس نے کرلیا میں بہت خوش ہوں!
نئی دہلی 6جولائی(ایچ ڈی نیوز)فلم انڈسٹری سے منسلک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لیکر ہنی مون اور سہاگ رات کو لے کر جہاں فینس نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ان لوگوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے،جو دن رات ہندو،مسلم اور لو جہاد کا نعرہ لگا تے ہیں ،اس جوڑے کی شادی پر بہت سےلوگوں نے سوشل میڈیا پر اعتراضات کیے ہیں۔ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا بھی شروع میں ناراض تھے۔ مگر انہوں نے ایک ہی جملہ میں بات ختمِ کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی بالغ ہے اور اسے حق ہے کہ وہ اپنا ہم سفر خود طے کرے،سو اس نے کرلیا۔ملک کے اکثریتی مذہب کے لوگوں نے تو شادی کے بعد ظہیر اقبال پر ‘لو جہاد’ کا الزام لگا دیا،جس کی وجہ سے شتروگھن سنہا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بھائی نے بھی ٹویٹ کرکے تنازعہ کا اشارہ دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا تمام افراتفری کے درمیان ہنی مون پر چلے گئے ہیں۔ ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہنی مون کی تصاویر ملی ہیں ۔ظہیر اقبال نے سہاگ رات کے دوران سوناکشی سنہا کے رویے کے بارے میں بتایا ہے۔ بتادیں کہ سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کو تقریباً 10 دن ہو چکے ہیں۔ وہ اس وقت اپنے ہنی مون سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دونوں نے اپنی کچھ رومانوی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ دریں اثنا، سوناکشی سنہا کے بھائی لو سنہا نے ایک خفیہ پوسٹ کرکے اختلافات کا اشارہ دیا۔ لیکن ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کے انسٹاگرام اسٹیٹس سے لگتا ہے کہ وہ اس سے پریشان نہیں ہیں۔ اب ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کے بارے میں اپنے تبصروں سے کافی اظہار کیا ہے۔
ہنی مون کی ابتدائی تصاویر میں سوناکشی ظہیر کو پول میں غروب آفتاب کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کی محبت کے اظہار کے لیے تصویریں کافی ہیں۔ ظہیر نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں سوناکشی کو بلیک ٹی شرٹ میں، بے قابو ہو کر ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔ ظہیر اقبال نے اس کے کیپشن میں لکھا، ‘وہ مجھ پر چیخنا چاہتی تھی لیکن میں نے اسے ہنسایا۔’ اس نے ویڈیو میں ہیش ٹیگ ‘Husband Hacks’ شامل کیا۔ کلپ میں سوناکشی کو منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔