44 C
Delhi
May 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وقف ترامیم آئین کی روح کے خلاف: ایم پی سید نصیر حسین

بل میں اپوزیشن ارکان کی کوئی سفارش شامل نہیں تھی، وقف بل کے ذریعے بی جے پی کا فرقہ وارانہ پولرائزیشن:ایم پی سید نصیر حسین

نئی دہلی ، 04 اپریل : وقف (ترمیمی )بل 2025لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں بھی پاس ہو گیا ۔اپوزیشن جماعت کے سخت احتجاج کے باوجود بل کے حمایت میں 128اور مخالفت میں 95ووٹ پڑے ۔ایوان میں بل کے خلاف بولتے ہوئے کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور جے پی سی کے ممبر رہے ڈاکٹر سید نصیر حسین نے وقف بل کو بی جے پی کا فرقہ وارانہ پولرائزیشن قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے طرف سے یہ کہا جارہا کہ جے پی سی نے یہ ترامیم تجویز کیں۔ لیکن یہ صرف جے پی سی کے این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کا نظریہ ہے۔ باقی تمام لوگوں اور ان کی سفارشات کو نظر انداز کر دیا گیا۔
انہوں نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوءے کہا کہ 1995 اور 2013 کے بل کسی کو خوش کرنے کے لیے لائے گئے تھے اور سخت تھے تو بی جے پی ان کی حمایت کیوں کر رہی تھی؟ بی جے پی والے پورے ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
2013 میں بی جے پی نے بل کی حمایت کی اس کے بعد این ڈی اے2014 میں اقتدار میں آئ۔ اور 10 سال تک اقتدار میں رہتے ہوءے اس پر کبھی بات نہیں کی۔ لیکن 2024 میں یہ بل پھر یاد آگیا، کیونکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت نہیں ملی تھی۔ اس لیے بی جے پی چاہتی ہے کہ ایسے معاملات چلتے رہیں، آپ چاہتے ہیں کہ ملک کو تقسیم کرتے رہیں اور عوام کی توجہ ہٹاتے رہیں۔ اور آپ کی ہندو مسلم سیاست جاری رہ سکے۔جو ترامیم لائی گئی ہیں وہ آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ آرٹیکل 14، 25، 26، 30 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ قانون کے سامنے مساوات کے تصور کے خلاف ہے۔ یہ مختلف طبقات کے لیے قوانین میں برابری کے خلاف ہے۔ اور بی جے پی جو بھی کہتی ہے، آپ ون نیشن ایک قانون کے بارے میں جو بھی کہتے ہیں، یو سی سی کے بارے میں جو کچھ بھی کہتے ہیں، وہ اس کے خلاف بھی ہے۔
15۔ پچھلے کچھ دنوں سے وقف ایکٹ اور بورڈ کے بارے میں مسلسل غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں اور گوڈی میڈیا اس کی مکمل حمایت کر رہا ہے اور بی جے پی کا آئی ٹی سیل خوف پھیلا رہا ہے۔ آخر وقف کیا ہے؟ اس کا کیا مطلب ہے؟ وقف کا مطلب صدقہ ہے۔ اللہ کے نام سے، اللہ تعالیٰ کیلئے ۔

Related posts

جامعہ عربیہ سراج العلوم  میں سیرت ازواج مطہرات کے عنوان پر اجلاس عام کا انعقاد 

Hamari Duniya

نہیں کم ہورہی ہیں ٹرمپ کی مشکلیں ،اب اس معاملے میں عائد ہوا فرد جرم، چلے گا کیس

Hamari Duniya

حج کے رکن اعظم کی ادائی کیلئے 25 لاکھ فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع، گڑگڑا کر گناہوں کی بخشش کیلئے دعا

Hamari Duniya