March 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

وقف ترمیمی بل کے خلاف جنگی سطح پر جے پی سی کو اپنی رائے بھیجیں 

مسلمانان ہند سے مولانا شاہد علی ندوی کی دردمندانہ اپیل 

آنند نگر مہراج گنج//وقف ترمیمی بل 2024 خالصتاً مرکزی حکومت کی بد نیتی پر مبنی ہے، جس کا مقصد وقف ایکٹ 1995کو کمزور کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار مشہور و معروف سماجی رہنما، متحرک و فعال شخصیت حضرت مولانا شاہد علی ندوی نے کیا۔ وہ گزشتہ روز جامعہ عربیہ دارالفلاح سنیچری بازار آنند نگر کے زیر اہتمام مسابقہ القرآن الکریم کے موقع سے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوے کہا۔

مولانا شاہد علی ندوی نے مزید کہا کہ یہ ترمیمی بل وقف املاک پر سرکاری و غیر سرکاری قبضوں کے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔ اس میں نہ صرف ریاستی وقف بور ڈوں و سینٹرل وقف کونسل کے اختیارات کو خاصا کمزور و مضمحل کیا گیا ہے بلکہ ایک طرح سے پورا اختیار کلکٹر و سرکاری انتظامیہ کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ اس لئے ہماری گزارش ہے کہ حزب اختلاف پارٹیاں اس بل کی بھرپور مخالفت کریں اور اسے ہرگز ہرگز بھی منظور نہ ہونے دیں۔

مولانا ندوی نے مزید کہا کہ مسلمانان ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ اور امارت شرعیہ، بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کی ہدایت کے مطابق تیار کردہ فارمیٹ کے ذریعے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کو اپنی رائے زیادہ سے زیادہ بھیجیں اوریہ واضح کردیں کہ موجودہ وقف قانون کافی ہے۔ اس لئے اس نئے بل کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور یہ وقف کے مقاصد کے لئے نقصان دہ ہے

Related posts

انعام العلوم مظفر نگر کے مہتمم مولانا گلزار قاسمی کو صدمہ

حقیقی تائی اماں کی تجہیز و تکفین میں علماء اور عمایدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی:

Hamari Duniya

انڈیا اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں نے ضلع مجسٹریٹ بجنور سے ووٹوں کی منصفانہ گنتی کا کیامطالبہ

حکومتی مشینری سے بغیر کسی دباؤ کے گنتی کا مطالبہ کیا گیا۔:

Hamari Duniya

‌مظفر نگر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ فیض ناصر میں آل انڈیانعتیہ مقابلہ اختتام پذیر

Hamari Duniya