نئی دہلی :20مئی (ایس ڈی نیوز)شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے سیلم پور وارڈ کے لکڑی مارکیٹ میں بوتھ صدور کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں انہیں مکمل ٹریننگ دی گئی ۔میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر راجستھان کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر اور اے آئی سی سی آبزرورعابد کاغذی کے علاوہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے نائب صدر اور دہلی کے انچارج شاہنواز شیخ اور دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے شرکت کی ۔دیگر افراد میں سیلم پور وارڈ کے صدر ریاض الدین راجو ، جمیل ملک ، مشکور عالم ، محمود خان ، فیروز بھائی ، شامل ہوئے ۔اس موقع پر سبھی مہمانان کا پھولوں کا ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر صدور کو الیکشن کے دوران پیش آنے والی سبھی کنفیوژن کو دور کرنے میں مذکورہ بالا لوگوں نے مدد کی اور اس بات پر زور دیا کہ ووٹنگ والے دن کس طرح کام کرنا ہے ۔ تاہم لوگوں کو ووٹنگ والے دن گھر سے نکال کر پولنگ اسٹیشن تک پہنچانا ہے ساتھ ہی لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بھی بتانا ہے ۔واضح رہے کہ ٹریننگ دینے کا سلسلہ شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے دسوں اسمبلیوں کے 41وارڈوں میں جاری ہے ۔ ٹریننگ کا بنیادی مقصد لوگوں کو ووٹ کے تئیں بیدار کرنا ووٹ کی اہمیت بتانا اور زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈلوانا ہے۔آج سیلم پور وارڈ میں تقریبا 300لوگوں اس ٹریننگ کا حصہ بنے ۔