33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ویژن 2026 نے کیا یہ شاندار کام، خوب ہور ہی ہے تعریف

Vision-2026

نئی دہلی ،24فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ نگرواقع ویژن 2026 کے آئی ایس ٹی سی سینٹر میں تقسیم اسناد کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر 84 بچوں کو کمپیوٹر کی اسکل ٹریننگ دی گئی ، یہ اور اس طرح کے 9 سینٹر ملک کے الگ الگ ریاستوں میں کام کر رہے ہیں جہاں سے نرسنگ اسٹاف اور کمپیوٹر کورس کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔وڑن 2026 کے اکنامک امپاور ڈپارٹمنٹ کے چیف زاہد حسین نے کہا ’ہم نے ابتک 1000 سے زائد نوجوانوں کو کمپیوٹرکی اسکل ٹرینگ دے کر میدان میں اتارا ہے ، اس کے علاوہ میڈیکل انڈسٹری کی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے یہاں سے ٹرینڈ نرسنگ اسٹاف بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ سرٹیفیکیٹ تقسیم اسناد پروگرام میں 84 بچوں کوکمپیوٹر مکمل کرنے کی اسناد دی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 50 فیصد بچے برسر روزگار ہوگئے ہیں ، بقیہ بھی رفتہ رفتہ میدان میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔پروگرام کے مہمان خصوصی آئی ٹی آئی نریلا کے پرنسپل محمد حسین نے کہا ” ہمارے نوجوانوں کو اسمارٹ فون کا درست استعمال آنا چاہیے آپ چاہیں تو اس سے اپنے مستقبل سنوار سکتے ہیں ڈھیروں قیمتی جانکاریاں موجود ہیں ،خود ملک میں اتنا بڑا آئی ٹی آئی نیٹ ورک موجود ہے جو آپ کے لیے ہے اسے جانیں اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔آل انڈیا ایجوکیشنل مومنٹ کے سیکریٹری محمد الیاس نے کہا ہمارے نوجوان معاشرے کے لیے سود مند بنیں، خود کو مضبوط کریں۔صدر مجلس ویژن 2026 کے ٹرسٹی ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا آپ دنیا میں اپنے آنے کے سوال کا جواب تلاش کریں ؟ اسی مختصر سی زندگی میں سماجی زندگی گزارتے ہوئے اپنے پیدا کرنے والے کو پہچاننا ہے۔

Related posts

پاکستان:دوران نماز مسجد میں خود کش دھماکہ،امام سمیت 28شہید،100 سے زائد زخمی

Hamari Duniya

خواجہ غریب نواز کے 813 ویں عرس کے موقع پر عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سونپی عقیدت سے بھری چادر

Hamari Duniya

تہواروں کے سیزن میں لوگوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے روڈ پر اترے معروف سماجی کارکن عامر خان

Hamari Duniya