ممبئی،15 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
عالمی کپ 2023کے سیمی فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف وراٹ کوہلی نے شاندار سنچری اننگ کھیلی ہے۔ وراٹ کوہلی اب ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی نے 49 سنچریاں بنانے والے سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے 279 ویں اننگز میں اپنی 50 ون ڈے سنچریاں مکمل کی۔
کوہلی نے اس اننگز کے دوران ایک بہت ہی خاص ریکارڈ بنایا۔
کوہلی اب ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ کوہلی نے 80 رنز بناتے ہی سچن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سچن نے 2003 کے ورلڈ کپ میں 673 رنز بنائے تھے۔ کوہلی ورلڈ کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں کوہلی بھی سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 2003 کے سیزن میں 7 مواقع پر 50 یا اس سے زیادہ رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت نے سیمی فائنل مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر397 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کو اس مقابلے کو جیتنے کے لئے 398 رن بنانے ہوں گے جو کافی مشکل ہے۔ بھارت کی طرف سے وراٹ کوہلی نے 113 گیندوں پر 9 چوکے اور2 چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 117 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جب کہ سریش ایئر نے صرف 70 گیندوں پرچار چوکے اور 7چھکوں کی مدد سے 105 رن بنائے۔ شبھمن گل 66 گیندوں پر8 چوکے اور تین چھکے لگا کر80 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ وہ سنچری بنانے سے اس لئے محروم رہ گئے کیونکہ وہ درمیان میں ہی زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ آج کے اس مقابلے میں تمام بھارتی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی کپتان روہت شرما نے شاندار آغاز دیتے ہوئے محض 29 گیندوں پر 47 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے چارچوکے اور چار چھکے لگائے۔