12.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
کھیل

سالگرہ پر کنگ کوہلی نے رقم کی تاریخ، سچن تندولکر کے عالمی ریکارڈ کی برابری کی

Virat Kohli

نئی دہلی،05نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت کی میز بانی میں کھیلے جارہے عالمی کپ 2023میں وراٹ کوہلی زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ کوہلی نے ہفتہ5نومبر کو اپنی 35ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو شاندار تحفہ کیا ہے۔درال اتوار کو بھارتی ٹیم اور ساو¿تھ افریقہ کے درمیان کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں مقابلہ کھیلا گیا۔ اس میچ میں کوہلی نے اپنے کیریئر کی 49ویں سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔ وراٹ کوہلی (کنگ کوہلی)نے اپنی 35ویں سالگرہ پر 49ویں سنچری بناکر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔کولکاتہ میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف وراٹ کوہلی نے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ 49 سنچری کا ریکارڈ برابر کیا۔ انہوں نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر کی 49 ویں سنچری اپنے 289 ویں میچ میں اسکور کی۔ ان کے 289 میچز میں 13600 سے زیادہ رنز ہوگئے، جن میں 49 سنچری 71 نصف سنچری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے 463 میچز میں 49 سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ سچن تندولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18426 رنز بنائے تھے، جس میں 49 سنچریاں، 96 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

Related posts

لیونل میسی نے کردیا بڑا اعلان،آخری ہوگا قطر فیفا ورلڈکپ

Hamari Duniya

ایشیا کپ میں بھارتی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو دی شکست

Hamari Duniya

کپل دیو نے کیوں کہادل چاہ رہا ہے رشبھ پنت ٹھیک ہوجائے تو اسے تھپڑ ماروں

Hamari Duniya