27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اتراکھنڈ میں شدید بارش اور بادل پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ، 13 لاپتہ

Uttarakhand Heavy Rain

دہرادوننئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)۔
اتراکھنڈ میں جمعہ-ہفتہ کی درمیانی رات سے وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ریاست کے تین اضلاع میں بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اب تک 4 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہیں۔ تین قومی شاہراہوں سمیت ریاست کی 282 سڑکیں شدید بارش کی وجہ سے بند ہو گئی تھیں جن میں سے 32 سڑکوں پر آج ٹریفک بحال کر دی گئی۔
موسلا دھار بارش اور بادل پھٹنے کے واقعات کی وجہ سے جہاں ندیاں اور ندی نالوں میں طغیانی ہے وہیں بارش کے پانی کی اچانک آمد سے کئی علاقوں میں لوگ پھنس گئے جنہیں امدادی اور بچاو¿ کاموں میں مصروف ٹیموں نے بچا لیا۔ کچھ افراد کی موت اور لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ دہرادون ، پوڑی اور ٹہری سمیت تین اضلاع میں بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اب تک 4 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ بتائے جا رہے ہیں جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔ ان میں سے تین شدید زخمیوں کوایئر لفٹ کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے ریاست میں اب تک 34 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 73 جانوروں کی بھی موت ہوگئی ہے۔
دارالحکومت دہرادون میں بھی بارش نے زبردست تباہی مچا ئی ہے۔ بادل پھٹنے سے ضلع کے مالدیوتا میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ کئی مکانات بہہ گئے ہیں۔ دو افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ سانگ ندی میں زبردست طغیانی ہے۔ جس کی وجہ سے رائے پور سے تھانو روڈ کو جوڑنے والا پل ٹوٹ گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم راحت اور بچاو¿ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔
دوسری طرف رشی کیش اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں بارش کی وجہ سے زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے وسط میں بہنے والی چندر بھاگا ، سوسووا ندی سمیت تمام نالے بھر گئے ہیں۔ مونیکی ریتی تھانہ علاقہ کے تپوون میں بارش کی وجہ سے زبردست سیلاب ہے۔ جس کی وجہ سے اس کے قریب رہنے والے 81 افراد پھنس گئے جن میں دو سے چار سال کے کچھ بچے بھی شامل تھے۔ ان سب کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر رنجیت سنہا نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ پراین ڈی آرایف-ایس ڈی آر ایف اور پولیس پہلے ہی پوری ریاست میں مکمل طور پر مستعد ہیں۔ تمام اضلاع میں ان کی ٹیمیں اور پولیس جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاو¿ کاموں میں مصروف ہیں۔ حکومتی سطح سے تمام ضروری مدد حاصل کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے راحت اور بچاو¿ کاموں کے بارے میں جانکاری لینے کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف اہلکاروں اور ٹیموں کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر فوج کی مدد لینے کا بھی کہا گیا ہے۔

Related posts

کیا ہے عمران کی گرفتاری اصل وجہ جس کی وجہ سے جل رہا ہے لاہور

Hamari Duniya

میئر کے انتخاب میں بی جے پی کی گندی سیاست کے خلاف ’عام آدمی پارٹی پہنچی سپریم کورٹ

Hamari Duniya

جلد جیل سے باہر آئیں گے معروف شعلہ بیاں مقرر مولانا جرجیس سراجی، اس کیس میں ہوئی تھی سزا،

Hamari Duniya