9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ نے دکھائے تیور، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں سے متعلق بڑا اعلان

Trump

واشنگٹن،06نومبر۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوش حال بناو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، باقی کی سوئنگ اسٹیٹس میں جیت کر 315 الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے، حامیوں کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔
خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، ایک بار پھر اعتماد کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے، سینیٹ میں ہماری جیت غیر معمولی ہے، مجھے 315 الیکٹورل ووٹ جیتنے کی ا±مید تھی، امریکا کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طور پر آئے گا، میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جاری جنگوں کو ختم کروں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کروں گا، ہم ٹیکسوں میں کمی کریں گے، قرضے ادا کریں گے، میں آپ کے لیے، آپ کے خاندان اور آپ کے مستقبل کے لیے ہر ایک دن لڑوں گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

Related posts

الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض(سعودی عرب) کا سالانہ پروگرام جوش و خروش سے منایا گیا

Hamari Duniya

اردو کا اپنا منفرد رسم الخط دنیا کے حسین ترین رسم الخطوں میں سے ایک:ڈاکٹر سلیم فاروقی

انجمن گلستاں اردو ادب کے زیر اہتمام "اردو رسم الخط اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر میٹنگ کا انعقاد:

Hamari Duniya

India Bangladesh Trade: بھارت۔ بنگلہ دیش کے درمیان 16 ارب ڈالر کی تجارت : بنگلہ دیش میں تشدد کی وجہ سے گجرات کے کاروباریوں کو ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان

Hamari Duniya