36.1 C
Delhi
May 23, 2025
Hamari Duniya
بزنس

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل سرسبز مستقبل کے مدنظر کیا پہلے انرجی آفرنگ کانکلیو کا انعقاد

Urja Arpan Conclave – Mr. Ganesh Srinivasan, CEO,

نئی دہلی،26اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
شمالی دہلی کی 70 لاکھ سے زیادہ آبادی کو بجلی سپلائی کرنے والی معروف کمپنی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے ’ ارتھ ڈے‘ کے موقع پرپہلی بار انرجی آفرنگ کانکلیو کا انعقاد کیا۔ اس کانکلیو کا مقصدذمہ دارانہ اور سرمایہ کاری مو¿ثر طریقے سے توانائی کے تحفظ کو فروغ دیناتھاتاکہ توانائی کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے آب و ہوا/ماحول کو بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کیاجاسکے۔ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل سماج میں خاص طور پر نوجوان اور دیگر اسٹیک ہولڈرزجیسے عالمی این جی اوز، معروف تعلیمی اداروں اور اپنے صارفین کے ساتھ مل کران کے رویے میں تبدیلی لانے کے لیے سرگرم ہے۔ اس میںٹی ای آرآئی بطورنالج پارٹنرساتھی منسلک ہے۔انرجی آفرنگ کانکلیوکاانعقادمختلف اسٹیک ہولڈروںجس میںپالیسی ساز، صنعتی رہنمااورتوانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں،کو متحد کرنے کے مقصدسے کیاگیاتاکہ مزیدصاف ستھرا اور پائیدار توانائی پر مبنی مستقبل کی تعمیر کی راہ میں آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حل تیار کیاجاسکے۔انرجی آفرنگ تقریباً 19 لاکھ صارفین کواس بارے میں بیدارکرنے کے مقصدسے منعقدکیاگیاکہ کس طرح 100یونٹ بجلی کی کھپت بچانے سے 79کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ماحول میں پہنچنے سے روکا جا سکے جوکہ بصورت 3 بڑے درختوں کا کام ہے۔ اس مہم کے ذریعے 1 لاکھ ایسے آب و ہوا سے آگاہ شہریوں کو تیار کیا جائے گا جو دہلی-این سی آر میں ماحول کو بچانے کی سمت میںتعاون کرسکیں اور اس ماڈل کو دوسرے مقامات پر بھی دہرایا جاسکے۔
انرجی آفرنگ میلے کے پہلے سیشن میںٹی ای آرآئی (انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ)، بیوروآف انرجی ایفیشنسی(بی ای ای)کے علاوہ آئی آئی ٹی دہلی ،ایف ایم ایس دہلی،ایس آرسی سی،آئی ایچ ایم،ڈی2او کے ماہرین،ایس آرای پی،جی جی جی آئی،فلورینس ریگولیٹری اسکول،سی ای ای ڈبلیو،اے ای ای ای، سینٹر فار پالیسی ریسرچ وغیرہ نے حصہ لیا۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں یورپی کمیشن کے وفد نے بھی شرکت کی۔ پہلے انرجی آفرنگ کانکلیو میں ابھے باکرے، ڈی جی، بی ای ای ، ڈاکٹر ویبھا دھون، ڈی جی، ٹی ای آر آئی سمیت دیگرکئی مشہور ماہرین نے عالمی اور قومی سطح پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں نیزملک کے پائیدارمستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری حکمت عملی کے بارے میں بات چیت کی۔ اس پروگرام کی لائیوا سٹریمنگ بھی کی گئی اور تقریباً2500 شرکاءآن لائن پلیٹ فارم پر شامل ہوئے۔
پہلے پینل ڈسکشن کے دوران پائیدار توانائی سے متعلق کام کے طریقوں کی اہمیت اور پائیداری کے لئے توانائی شعبے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس میںکئی مشہورماہرین جیسے ملنگ دیورے، سکریٹری، بی ای ای، ڈاکٹر ابھیجیت ابھینکر، ڈین انفرا،آئی آئی ٹی دہلی اور راکیش گوئل، پارٹی سربراہ ایس اے آرای پی اور گنیش سری نواسن سی ای اوٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے حصہ لیا۔دوسرے سیشن میں پائیداری کے لیے نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیاجس میں پائیداری سے متعلق ماہرین جیسے ہندوستان میںیورپی یونین وفدکی جانب سے یڈون کوئکوک، انرجی اینڈ کلائمیٹ ایکشن اور کمل کانت پنت پرنسپل اورسیکریٹری انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم)، پوسا،نئیدہلی، پرشانت سہگل، پرنسپل آدرش پبلک اسکول، محترمہ سواتی جھگیہ، ہیڈآف پروگرامز، یونائیٹڈ وے آف دہلی، محترمہ پراچی، کول دی گلوب (یوتھ انفلوئنسر)نے حصہ لیا۔اس موقع پر مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباءرضاکار بھی موجود تھے جنہوں نے ماحولیات کے تحفظ کا عہد لیا۔
اپنی نوعیت کے اس پہلے اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے گنیش سری نواسن، سی ای او، ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل نے کہاکہ انرجی آفرنگ پہل ہماری ’پائیداری قابل حصول‘ سوچ کے مطابق ہے جوکہ ماحول اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ انڈسٹری میں اپنی نوعیت کے اس منفرد اقدام کے ذریعے ہم نہ صرف مختلف اسٹیک ہولڈروںاورصارفین کی سطح پربیداری بڑھا رہے ہیں بلکہ صاف اور سرسبز مستقبل کی تعمیر کی سمت میںبھی اپنی کاوشوںکومضبوطی دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پائیدار زندگی جینے کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں لوگ وسائل کااستعمال کرتے ہوئے اس کے تحفظ پر زور دیتے ہیںاورساتھ ہی اپنیزندگی کے معیار میںبہتری کرتے ہوئے اس بات کامکمل خیال رکھتے ہیںکہ ایساکوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے آنے والی نسلوںکواپنی ضروریات کومکمل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔ اس کے لیے ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل شمسی توانائی کو اپنانے، توانائی کے تحفظ کوفروغ دینے اور زیادہ موثر بجلی کی تقسیم کے طورطریقوںکوحوصلہ بخش بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

Related posts

ایئرٹیل اس ماہ 5جی سروس شروع کرے گا ، نیٹ ورک 2024 تک ملک بھر میں پہنچ جائے گا

Hamari Duniya

نیتا  امبانی نےریلائنس ریٹیل کے پہلے’سودیش‘اسٹور کا افتتاح کیا

Hamari Duniya

وزیراعظم کے ہاتھوں ملک میں5جی خدمات کا آغاز

Hamari Duniya