22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

انجمن فروغ اردو اورتمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کے زیر اہتمام ریاستی اردو میلہ کا انعقاد

اردو کتاب میلہ

وانمباڑی(تمل ناڈو) ،25فروری۔( پریس ریلیز)۔
انجمن فروغ اردو اورتمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے 21 فروری عالمی یوم مادری زبان پر گزشتہ سات سالوں سے ایک روزہ اردو میلہ منعقد کیا جاتا رہا ہے جو امسال بھی منعقد ہوا۔ایم ایس شادی محل وانم باڑی میں منعقدہ اس ایک روزہ اردو میلہ میں صبح دس بجے سے رات دس بجے تک کل پانچ نشستوں کا انعقاد بحسن و خوبی عمل میں آیا۔
حافظ محمد معاذ کی تلاوت قرآن مجید سے جلسے کا آغاز ہوا۔حافظ شہاب الدین نے لحن داودی میں نعت پاک پیش کیا۔ پہلی نشست سیمنار کی رہی جس کی صدارت ڈاکٹر عبدالستار ساحر، سابق رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول نے فرمائی۔ ڈاکٹر امین اللہ، اسو سیٹ پروفیسر جامعہ وینکٹیشورا تروپتی اور پروفیسر غیاث احمد اسٹنٹ پروفیسر شعبہ ءاردو نیو کالج چنئی نے” جنوبی ہندوستان میں اردو “،کے حوالے سے اپنے اپنے مقالے پیش کئے۔ اس کے فورا بعد دوسری، اعزازی نشست کی شروعات ہوئی جس کی صدارت بھی ڈاکٹر عبدالستار ساحر کی ہی رہی، بطور مہمانان اعزازی مولانا سید نیاز احمد جمالی، پرنسپل جمالیہ عربک کالج چنئی اور مولانا سید عبدالرحمٰن  معدنی، گورنمنٹ قاضی ضلع ترپاتور اور بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر انواراللہ حاجی، جناب ٹی محمد مبین صاحب اور ڈاکٹر اقبال احمد ریاض شریک رہے۔

نظامت کے فرائض اسانغنی مشتاق رفیقی، صدر انجمن فروغ اردو نے نبھائی۔ ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ چیرمین ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز نے استقبالیہ پیش کیا۔ تشریف فرما تمام مہمانان اور سامعین طلبا و طالبات کا استقبال کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ سات سالوں سے یوم مادری زبان کے موقع پر منعقد ہونے والے اس اردومیلے کے مقاصد اورغرض و غایت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ٹمل ناڈو میں اردو کی موجودہ صورتحال ، خاص کر دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں اردو کو خارج امتحان کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیمفاٹ اور اومیت کی کوششوں کی وجہ دسویں جماعت کے طلبہ کو گزشتہ کئی سالوں سے چھوٹ مل رہی ہے جو امسال بھی ملی ہے اس کے لئے اردو دان طبقہ ان دونوں تنظیموں کا بے حد شکر گذر ہے اور پر امید بھی ہے کہ ان تنظیموں کے بدولت ان شاءاللہ اس مسئلے کا ایک مستقل حل مستقبل قریب میں مل کر رہے گا ۔ صدر محترم ڈاکٹر عبدالستار ساحر نے اپنی جامع اور شاندار تقریر میں منتظمینِ میلہ بالخصوص ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ اور اسانغنی مشتاق رفیقی کی ستائش کی اور کہا کہ اردو کی بقا اور فروغ میں یہ کاوشیں قابل قدر ہیں۔

پیش کئے گئے مقالوں پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر محترم نے کہا کہ دونوں فاضل مقالہ نگاروں نے جامعہ اور لاجواب مقالے پیش کئے ہیں جو تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر انواراللہ حاجی صاحب، جناب ٹی محمد مبین صاحب، ڈاکٹر اقبال احمد ریاض صاحب اور مولانا سید نیاز احمد جمالی صاحب نے اپنی تقاریر میں اردو کی ترقی، فروغ اور بقا کے لئے ایسے جلسوں کو ضروری قرار دیا اور موجود طلباءو طالبات کو اپنی بیش بہا نصیحتوں سے نوازا۔ تقاریر کے بعد حسب معمول اردو زبان و ادب سے منسلک احباب کو انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے اعزازت عطا کئے گئے جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:۔

اردو میلہ
اعزاز برائے دینی و عربی خدمات: مولانا مولوی سید نیاز احمد جمالی، پرنسپل جمالیہ عربک کالج چنئی،اعزاز برائے ادبی خدمات:وائی ایم فضل اللہ رومی،شاعر، آمبور،کاکا شاکر احسن باقوی،شاعرو ادیب، ویلور،کے محمد ہدایت اللہ حا ضر، شاعر، وانم باڑی،اعزاز برائے اردو خدمات:محمد روح اللہ صاحب، کنوینر میاسی اردو اکیڈمی چنئی ،کے الطاف احمد صاحب،استاد، بانگی حیات باشاہ صاحب بائز ایڈڈ ایلیمنٹری اسکول آمبور،اعزاز برائے صحافتی خدمات:چلاورتا فیصل مسعود اردو صحافی ، وانمباڑی، اعزاز برائے تعلیمی خدمات:ویلورعبداللہ باشاہ صاحب، بانی و صدر الرحمٰن میٹریکولیشن اسکول وانم باڑی،ویلور حافظ عبدالرحمٰن صاحب، ناظم وفاق المکاتب وانم باڑی ،پروفیسر غیاث احمد صاحب، اسٹنٹ پروفیسر شعبہ ءاردو نیو کالج چنئی ،پروفیسر بشیرہ سلطانہ صاحبہ، صدرشعبہ ءاردوجسٹس بشیر احمد صاحب کالج،چنئی،ڈاکٹر امین اللہ صاحب، اسو سیٹ پروفیسر جامعہ وینکٹیشورا تروپتی ،اے عبداللہ باشاہ صاحب،ہیڈ ماسٹر منسپل مسلم گرلز پرائمری اسکول بڑی پیٹ، وانم باڑی،اعزاز برائے اردو کی خدمت میں تعلیمی ادارے:حسنات جاریہ ہائر سکنڈری اسکول، آمبور،منسپل مسلم گرلز مڈل اسکول قلعہ وانم باڑی ،فاطمہ مٹریکولیشن اسکول وانم باڑی ،لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ:شری این مدنا کوی، ٹمل خدمتگار،شری سیوا رامن، ٹمل صحافی (دناملر رپورٹر)،اے ایس علا¶الدین، ٹمل صحافی (نمدو تڈل)،اعزاز برائے سماجی خدمات:پٹیل محمد تاج باشاہ صاحب، ٹرسٹی مسجد بشیر آباد وانم باڑی،محمد باشاہ صاحب، سماجی خدمت گار، آمبور،یس محمد فیروزصاحب، سماجی خدمت گار، وانم باڑی،اے ایم اعجاز اسلم صاحب، مڈیکل انچارج، مسجد خدمت کمیٹی وانم باڑی،اے وی حافظ مدثر صاحب، سماجی خدمت گار،وانم باڑی،سی محمد نعمان صاحب، منسپل کونسلر وانم باڑی، پی انیس احمد صاحب، منسپل کونسلر وانم باڑی،اے گلزار احمد صاحب، سماجی خدمت گار، وانم باڑی،اعزاز برائے ہمہ جہتی خدمات:ڈاکٹر امجد حسین خان حافظ کرناٹکی، سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی،
تیسری نشست تقسیم اساند و تمغات برائے اردو طلباءو طالبات، دوپہر تین بجے حافظ بلال کی قراءت اور شاہد مدراسی کی نعت کے ساتھ شروع ہوئی۔ اس نشست کی صدارت کرناٹکا سے تشریف لائے مشہور ومعروف شاعر وادیب ڈاکٹر امجد حسین خان حافظ کرناٹکی نے کی اور نظامت اسانغنی مشتاق رفیقی نے نبھائی۔ محمد روح اللہ صاحب، پروفیسر غیاث احمد اور شاہد مدراسی صاحب بطور مہمانان اعزازی اور پروفیسر نصراللہ سابق پرنسپل اسلامیہ کالج وانم باڑی، جناب پی ایس عبدالباری مدیر نشان منزل وانم باڑی اور جناب اے ایم اعجاز اسلم بطور مہمانان خصوصی اس نشست میں شریک رہے۔ ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ نے استقبالیہ پیش کیا۔ صدر محترم حافظ کرناٹکی صاحب نے اپنی تقریرمیں شہر وانم باڑی، یہاں کی تہذیب اور معاشرے کی کھل کر ستائش کی اور کہا کہ یہاں کی دین داری کے تعلق سے صرف سنا تھا اب دیکھ بھی لیاکہ کس طرح خواتین اور طالبات پردہ کی پابندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اردو کی بقا ا ور ترقی کے لئے انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی کارگذاریوں پر مسرت کا اظہار کر تے ہوئے دامے درمے سخنے سامعین سے اس کا بھر پور ساتھ دینے کی اپیل کی۔ اس نشست میں پہلے سے منعقد کئے گئے اردو تحریری اور تقریری مقابلوں میں شریک ہو کر اول دوم اور سوم آنے والے طلباءو طالبات کوتمغے اور اسناد دئے گئے۔ تقریری مقابلے میں اول آنے والے طلباءو طالبات نے اسٹیج پر اپنے ہنر کا مظاہرہ بھی کیا۔ تقریبا ریاست بھر کے 150 طلباءو طالبات کو اول دوم سوم انعامات دئے گئے۔ مقابلے میں شریک 200سے زائد طلباءو طالبات کو بھی سند نامے ان کے اسکولوں کو بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔
اردو میلے کی چوتھی اور پانچویں نشست محفل حمد و نعت اور شام غزل مع دف مغرب بعد شروع ہوئی۔ شہر کے مشہور سماجی خدمت گار اے ناصر خان صاحب کی صدارت میں منعقدہ اس نشست میں بطور مہمانان اعزازی ڈاکٹر سید کفیل احمد ، ایس ایس بی فاروق احمد صاحب، اے پی اشفاق احمد صاحب اور بطور مہمانان خصوصی منجور اشتیاق احمد، اے بشیر احمد منسپل کونسلر، اسانغنی اشفاق احمد ،حبیب تنگل صاحب منسپل کونسلر شریک رہے۔ شاہد مدراسی نے نظامت کے فرائض ادا کئے۔ شاہد مدراسی اور ان کے ٹیم ممبران حاجی محمد رفیع ، سمیع اللہ شریف ، فاضل شریف ، قاسم ،فیروز کے علاوہ گلزار احمد گلزار اور اپاپلے بشیر صاحب نے دف کے ساتھ حمد، نعت اور غزلیں پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔ رات دس بجے ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ صاحب کے ہدیہ تشکر کے ساتھ انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے منعقدہ یہ اردو میلہ اختتام کو پہنچا۔

Related posts

جامعہ انوار العلوم تلسی پور میں جشنِ دستار بندی بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

Hamari Duniya

سعودی عرب نے افغانستان کی امدادکیلئے خزانہ کا منہ کھول دیا

Hamari Duniya

۔سوفیصد ضلع ہیڈ کوارٹروں میں جیو ٹرو۔5 جی سروس والا پہلا  پردیش بنا  گجرات

Hamari Duniya