22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ریاست میں اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ تقرری کا مسئلہ حل، آئیٹا مہاراشٹر نے کیا حکومت کا خیر مقدم ، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر

AIITS
ممبئی،31 جولائی (ایچ ڈی نیوز): مہاراشٹر میں ایک طویل عرصہ سے ڈی۔ ایڈ۔، بی۔ ایڈ  ٹی ای ٹی ؍ سی ٹی ای ٹی کامیاب امیدوار  ٹیچربھرتی کے لیے منتظر تھے۔ اساتذہ تقرری کے لیٔے ٹیچرس اپٹیٹیوڈ اینڈانٹیلیجنس ٹیسٹ   ٹی آئی اے ٹی امتحان لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اس لحاظ سے ریاست مہارشٹر میں 22فروری سے 3 مارچ 2022 کے درمیان ٹی آئی اے ٹی امتحان آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔ مذکورہ ٹیسٹ کے لیے 2,39,730 امیدواروں نے رجسٹریشن کیا تھاجن میں سے 2,16,443 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔اس امتحان کے بعد پوتر پورٹل کے زریعے ضلع پریشد ، مہانگر پالیکا اور نگریشد اور نان مائنارٹی اداروں میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کے لیے ان‌ تعلیمی داروں سے اشتہارات منگوا کر شائع کرنے‌کے بعد 25فروری2024 سے باضابطہ تقرری کا سلسلہ جاری کیا گیا منتخب امیدواروں کی  میرٹ کے اعتبار سے فہرست پورٹل پر شائع کیگئی  ۔ریاست میں اساتذہ کی جملہ خالی آسامیاں 21678 تھیں جس میں مراٹھی میڈیم 18373 اردو میڈیم 1850ہندی 410 ,انگریزی میڈیم 931 ،گجراتی 12،تیلگو میڈیم ،2 کنڑ میڈیم 880 بنگالی میڈیم کے 4 خالی آسامیوں کے مطابق تقرر کرنا تھا  علاوہ ازیں انٹرویو کی4879 آسامیاں تھیں پہلے مرحلے میں اردو میڈیم کی کل 689 امیدواروں کو منتخب کیا گیا، دوسرے مرحلے میں اوریزنٹل راؤنڈ تھا جس میں کل 160 امیدواروں کو نوکری کے لیےمنتخب کیا گیا۔اردو میڈم میں پسماندہ طبقات امیدوار نہ ہونے کے باعث 998 آسامیوں کو اوپن زمرے میں منتقل کرنے کےلئے آئیٹا مہاراشٹر کی ایک عرصہ سے کوششیں جاری تھیں۔
ایشو کمیٹی آئیٹا مہاراشٹر کی جانب سے ایجوکیشن کمیشنر پونہ سورج مانڈھرے کی توجہ ای میل کے ذریعے اس طرف مبذول کرائی گئی نیز وزیر تعلیم دیپک کیسر کر کو بھی خط و کتابت کی گئی ۔ ساتھ ہی مسلم اراکین اسمبلی جس میں بالخصوص ابو عاصم اعظمی ،امین پٹیل اور رئیس شیخ کو بھی آئیٹا کے وفد نے مل کر اس جانب انکی توجہ مبذول کرائی۔ کل 30 جولائی 2024کو اردو میڈیم کے 872 امیدواروں کا تقرر کیے جانے پر اساتذہ حلقہ میں خوشی کا  اظہار کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں آئیٹا مہاراشٹر نے حکومت کا خیر مقدم کیانیز ان تمام اساتذہ کی تقرری پر ان کے تابناک مستقبل کے لیےآ ئیٹا مہاراشٹر کے ایشو کمیٹی کنوینر شریف خان نے‌مبارک پیش کی ۔

Related posts

  مدارس اسلامیہ کے خلاف مد رسہ بورڈ کی کاروائی جابرانہ اورغیرآئینی :سینٹر ایڈوکیٹ محمد علی

Hamari Duniya

مسلم تیاگی ایجوکیشنل سوسائٹی کی میٹنگ میں حصولِ تعلیم پر دیا گیا زور

Hamari Duniya

یوم عاشورہ کے موقع پر مدرسہ کے درجنوں طلباء نے روزہ رکھا۔

جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد کے مہتمم مولانا قاری ولی اللہ شیروانی نے اپنی جانب سے طلباء کی ضیافت کرتے ہوئے روزہ افطار کرایا،:

Hamari Duniya