30.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

Urdu academy Delhi: اردو اکادمی کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کا اعزاز

Urdu academy Delhi:

Urdu academy Delhi:

ڈاکٹر ایس فاروق اور خواجہ ایم شاہد کی موجودگی میں اردو اکیڈمی کی خدمات پر ایک پر مسرت تقریب

نئی دہلی،18 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ ( اے آئی ای ایم ) نے اردو اکادمی دہلی کے نو منتخب وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول اور ان کی گورننگ کونسل کے اراکین کے اعزاز میں تسمیہ آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اردو اکادمی کی حال ہی میں تشکیل نو کی گئی ہے۔ نئے ممبران کونسل کے اعزاز میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت اے آئی ای ایم کے سرپرست اور ہمالیہ کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر ایس فاروق نے کی، خطبہ استقبالیہ سینئر صحافی منصور آغا نے دیا، اور افتتاحی خطاب اے آئی ای ایم کے صدر ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے کیا ۔ پروگرام کے آغاز میں اے آئی ای ایم کے سکریٹری مرحوم عبد الرشید اگوان کو ان کی ناگہانی موت پر دعائے مغفرت کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر منصور آغا نے اپنے خطاب میں اس اہم پروگرام کے انعقاد پر اے آئی ای ایم اور پروگرام کنوینر ایڈوکیٹ رئیس احمد اور اسلم احمد کا شکریہ ادا کیا۔

Urdu academy Delhi:

اے آئی ای ایم کے صدر ڈاکٹر خواجہ شاہد نے اپنے افتتاحی خطاب میں نئے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول کو ان کی دوبارہ تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اکادمی کی گورننگ کونسل گزشتہ دو سالوں سے تشکیل نو نہیں ہو سکی تھی جس کی وجہ سے دہلی میں ایکاڑی می کی کارکردگی بہت متاثر ہو رہی تھی ۔ اب توقع ہے کہ رکا ہوا کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

اس موقع پر نومنتخب وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول نے اردو زبان کی خدمت اور اکادمی کی ترقی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر یہ اہم ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے اور مستقبل میں جو بھی کام شروع کیا جائے گا اس سے اردو اکاڈمی کی کوششوں کو تحریکی رفتار ملے گی۔

پروگرام کی صدارت کر رہے ڈاکٹر ایس فاروق نے نو منتخب وائس چیئرمین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اپنے شاعرانہ انداز سے اس اردو کی محفل کو مزید رونق بخشی۔ اس موقع پر پدم شری اور جودھ پور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع، این سی پی یو ایل کے سابق ڈائریکٹر، جے این یو کے پروفیسر اور اردو اکادمی کے گورننگ کونسل کے رکن ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین، ڈاکٹر شبانہ نذیر، سینئر صحافی معصوم مرادآبادی اور سہیل انجم نے بھی حاضرین کو خطاب کیا ۔

Urdu academy Delhi:

پروگرام کا آغاز محمد الیاس نے تلاوت قرآن سے کیا۔ اے آئی ای ایم کے جنرل سکریٹری عبدالرشید نے پروگرام میں شرکت کے لیے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کی ذمہ داری ایڈوکیٹ رئیس احمد نے انجام دی۔

پروگرام میں خاص طور پر اردو اکادمی کے نئے مقرر کردہ گورننگ کونسل ممبران نے شرکت کی، بشمول پروفیسر منظر احمد ، راجیہ سبھا کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر دوست محمد نبی خان، سابق دوردرشن اور پی آئی بی اور ڈی اے وی پی میں خدمات انجام دے چکے خورشید اکرم، ، انٹیریئر بزنس سے وابستہ فیروز احمد صدیقی، خوبصورت خطاطی کے ماہر محسن الحق، نوجوان ممبران میں حسیب احمد ،محمد مزمل کے علاوہ پروفیسر عبدالقیوم انصاری، ڈاکٹر ادریس قریشی، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ، فاروق صدیقی، ایجاز غوری کے علاوہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

Related posts

زکوۃ سینٹر انڈیا نے بتایا کہاں کہاں خرچ ہونا چاہئے زکوۃ کی رقم

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی قومی جنرل باڈی میٹنگ دہلی میں منعقد

Hamari Duniya

ہندوستان، ہمہ گیر وحدت کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ہے: ارجن منڈا

Hamari Duniya