نئی دہلی،25 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں مدرسہ معین الاسلام آگرہ پہنچا۔مدرسے کے مہتمم مولانا محمد عزیز عالم قاسمی کے صاحبزادے عزیزم محمد پرویز اور اقلیتی کمیشن حکومت یوپی کے چیرمین محمد اشفاق سیفی نے کارواں کا استقبال کیا۔
بعد نماز عشاء بڑی مسجد میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے صدرِ بورڈ مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کہاکہ اللہ تعالی ہم سے شکایت کر رہے ہے کہ میرے بندے ختم ہونے والی دنیا کے ہر شعبے کے ماہر ہیں ۔
اپنی تمام ضروریات زندگی کے حصول کیلئےتن من دھن سے فکر مند رہتے ہیں۔اور ہمیشہ باقی رہنے والی آخرت کی تیاری سے غافل ہیں۔جبکہ فکر آخرت ہی فلاح دارین کی ضامن ہے۔
اس موقع پر قاری محمد دلشاد امام وخطیب مسجد ہذا۔حاجی محمد اعجاز دودھ والے۔ماسٹر محمد پرویز مدرسہ معین الاسلام ۔صوفی محمد فیض مدرسہ فیض القرآن موجود رہے۔