لکھنؤ،نئی دہلی،21دسمبر
بی جے پی حکمراں ریاستوں میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں سے متعلق کسی بھی مسئلے کو ایک خاص طریقے سے استعمال کرنے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑا جا رہا ہے۔کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت کے حلال گوشت پر پابندی کا اشارہ دے کر اکثریتی طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب اتر پردیش کی یوگی حکومت بھی مدارس میں ہفتہ واری تعطیل کو تبدیل کرنے کا اشارہ کر کے مدارس اورمسلم مخالف شبیہ کو اکثریتی طبقہ کے درمیان مزید دھار دینے کی کوشش کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتر پردیش مدرسہ بورڈ کو مدارس میں جمعہ کے بجائے اتوار کو ہفتہ واری تعطیل کئے جانے کی تجویز سونپی گئی ہے ،اس پر حتمی فیصلہ بورڈ کی جنوری میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں لیا جائے گا۔
اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے صدر ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے بدھ کو بتایا کہ منگل کو اتر پردیش غیر سرکاری عربی اینڈ فارسی ریکگنیشن ایڈمنسٹریشن اینڈ سروس میں ضروری ترامیم اور تبدیلیوں کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تھااس میں بورڈ کے ممبران اور بڑی تعداد میں مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔
مدرسہ تعلیمی بورڈ کے صدر افتخار جاوید کے مطابق میٹنگ میں مدارس میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ کے بجائے اتوار کو کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کافی عرصے سے مدارس سے وابستہ لوگوں کی جانب سے ایسا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ جاوید نے کہاکہ اس تجویز پر بات ہوئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر حتمی فیصلہ جنوری میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔
بورڈ کی جانب سے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی تجویز کی میٹنگ میں موجود مدارس کے نمائندوں نے پر زور مخالفت کی ہے ۔
ٹیچرس ایسو سی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش کے جنرل سکریٹری دیوان صاحب زماں نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو جمعہ کی نماز کے لئے خاص انتظامات کئے جاتے ہیں اسی وجہ سے ہمیشہ مدارس میں ہفتہ واری تعطیل جمعہ کو ہی ہوتی رہی ہے اگر اس نظام کو تبدیل کیا جائے گا تو اس کا غلط پیغام جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں چند لوگوں ہی نے چھٹی کے دن کی تبدیلی کی حمایت کی تھی باقی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی۔
غور طلب ہے کہ نہ صرف اتر پردیش میں بلکہ ممکنہ طور پر ملک بھر کے مدارس میں ہفتہ وار چھٹی صرف جمعہ کو ہوتی ہے۔ جمعہ کی نماز صرف جمعہ کے دن ادا کی جاتی ہے جس کی اسلام میں خصوصی اہمیت ہے۔ جمعۃ المبارک کی تیاریوں کے پیش نظر مدارس میں جمعہ کو چھٹی دی گئی ہے۔
ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ، اتر پردیش کے جنرل سکریٹری دیوان صاحب زمان نے کہا، “نماز جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں، اسی لیے مدارس کو ہمیشہ جمعہ کے دن ہی چھٹی دی جاتی ہے، اگر اس نظام کو بدلا جائے گا تو یہ جمعے کے دن ہی چھٹی دی جائے گی۔” غلط پیغام.”
انہوں نے بتایا کہ منگل کو منعقدہ مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں صرف چند لوگوں نے جمعہ کے بجائے اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کا اہتمام کرنے کی وکالت کی ت اور باقی سب نے اس کی مخالفت کی ہے۔