نئی دہلی، 31اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
اترپردیش سے جنتادل یونائڈ کی اکائی پٹنہ بہار میں وزیر اعلی جناب نتیش کمار سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچی۔ اس وفد کی قیادت بہار کے ہر دل عزیز کیبینٹ وزیر شرون کمار کر رہے تھے جو جنتادل یوپی کے پربھاری بھی ہیں۔ شرون کمار نے یوپی سے پہنچے لوگوں کا پرزور استقبال کیا اور وزیر اعلیٰ نتیش جی سے ملنے کے لئے جو وقت مقرر تھا بتایا اور کہا کی اپنی اپنی بات مکھیہ منتری کے سامنے کھل کر رکھیں۔ مقررہ وقت پر لوگوں کے میٹنگ کی جگہ پہنچنے پر مکھیہ منتری صاحب آگے بڑھ کر استقبال کیا، سبھی کا حال چال جانا اور پٹنہ بہار آنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
جنتادل یونائڈ کے چیف و بہار کے ہر دل عزیز مکھیہ منتری نتیش کمار سے ملاقات کے دوران اترپردیش سے آئے ہوئے الگ الگ ضلع کے سبھی ممبر ان نے اپنی اپنی باتیں اور مسائل بیٹھے ہوئے اعلی عزت مآب عہدے داروں کے سامنے رکھا۔ جنتادل یونائڈ کے مکھیا نتیش کمار صاحب سے التجا کی گئی کہ اترپردیش میں بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے اپنی طرف سے سب ہدایت اور طریقہ کار کو تفصیل سے گفتگو کریں۔ آئے ہوئے سبھی مہمانوں نے اپنے اپنے ضلع کے متعلق کئے گئے زمینی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ وفد کے ممبران سے اعلی ہستیوں نے کیسے پارٹی کے کو مضبوط کریں پوری گائڈ لائن و ہدایت پیش کی۔
اترپردیش جنتادل یونائڈ کے ایسے تو کئی ضلع کے کارکن تھے اور سبھی نے اپنے خیالات پیش کئے انہیں میں الہ آباد پریاگراج سے آئے ہوئے عہدے داروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ الہ آباد سے مہا نگر صدر انجینئر فریدالحق انصاری نے اقلیتوں کے مسائل سے آگاہ کیا انکے آئے دن پیش ہونے والے مشکلوں کو تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے نتیش کمار جی بہار میں سماج کے سبھی طبقے کو ساتھ لیکر چل رہیں ہیں وہ ایک مثال ہے۔ خاص طور پر اقلیتوں کے ساتھ جو پیار محبت کا ماحول نتیش کمار جی کی رہنمائی میں قائم ہے وہ پورے ملک میں ہونا چاہئے اس پر زور دیا۔ فریدالحق نے کہا کہ آج اقلیتوں کے ساتھ دوئم نمبر کے شہری کے جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں آگے کہا کہ جس طرح سے بہار میں اقلیتوں کی تعلیم اور دیگر سماجی مسائل حل کئے جارہی ہیں وہ پورے ملک و خاص طور پر اترپردیش میں بھی لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کی اترپردیش کے لوگ نتیش کمار صاحب کا انتظار بڑی ہی خواہش مند نظروں کر رہے ہیں۔
جنتادل یونائڈ کے راشٹریہ صدر جناب راجیو رنجن صاحب نے اپیل کی کہ سبھی ملکر پارٹی کے لئے زمینی کام میں لگ جائیں،پارٹی کے ایجنڈے کو لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں جسکے لئے جب بھی انکی ضرورت آن پڑیگی وہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ دیگر اعلی ممبران نے بھی اس کی تائید کی۔ اترپردیش کے پارٹی پربھاری شرون کمار صاحب جو ہمیشہ چوبیسو گھنٹہ اترپردیش کے کارکنوں کے ساتھ رابطہ بنانے رکھتے ہیں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا اظہار خیال سامنے رکھا۔
میٹنگ نتیش کمار جی کی زیر نگرانی میں ہوئی شرکت کرنے والوں میں راشٹریہ صدر راجیو رنجن عرف للن سنگھ، کیبینٹ وزیر شرون کمار صاحب، اور دیگر اعلی حضرات شامل تھے۔ اترپردیش سے نارائن سنگھ، وسنبھر پٹیل، انجینئر فریدالحق انصاری، مان سنگھ، میہر سنگھ، ایڈوکیٹ سنجئے پٹیل وغیرہ وغیرہ شامل ہوئے۔