لکھنو،08ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
اتر پردیش کی گھوسی اسمبلی سیٹ پر 5 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ گھوسی ضمنی انتخاب کے نتائج پر سب کی نظریں ہیں۔ آدھے سے زیادہ راونڈ کی گنتی کے بعد ایس پی نے بی جے پی پر شاندار برتری حاصل کر لی ہے۔ ایس پی کے سدھاکر سنگھ کے حامیوں میں زبردست خوشی ہے۔ وہ اب اپنی جیت پختہ ماننے لگے ہیں اور ان کو امید ہے کہ اب برتری کم نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی بی جے پی کے دارا سنگھ کے حامیوں میں مایوسی صاف نظر آرہی ہے۔اب ان کو کسی معجزہ کا انتظار ہے۔فی الحال حتمی نتیجہ کا انتظار ہے۔
گھوسی ضمنی الیکشن میں تقریباً آدھے سے زیادہ راو¿نڈ کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار سدھاکر سنگھ کی لیڈ بھی 25ہزار سے زیادہ کی ہوچکی ہے۔ ایس پی امیدوار کو اب تک74946ووٹ جبکہ بی جے پی امیدوار دارا سنگھ کو49813ووٹ مل چکے ہیں اس طرح 18راو¿نڈ کی گنتی کے بعد سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی برتری25135ووٹوں کی ہوچکی ہے۔
