شعبہ عربی فارسی و اردو ،مدراس یونیو رسٹی اور تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی،شعبہ اعلی تعلیم حکومت تمل ناڈوکے زیر اہتمام جشن یوم آزادی تمل اردو ادیبوں کو اعزازاور رسم اجراءکتاب کا انعقاد
چنئی، 17 اگست(ایچ ڈی نیوز)
(ڈاکٹر امان اللہ ایم بی، چنئی)شعبہ عربی فارسی و اردو ،مدراس یونیو رسٹی اوراردو اکیڈمی، تمل ناڈو (چنئی) کے زیر اہتمام بروز منگل 15 اگست شام 3 بجے پلاٹنم جوبلی آڈی ٹوریم، مرینا کیمیپس، مدراس یونیو رسٹی میںہندوستان کی آزادی کے77سال تکمیل پر جشن یوم آزادی، تمل و اردو ادیبوں کو اعزازاور رسم اجراءکتاب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔جناب جنجی کے ایس مستان، وزیر برائے اقلیتی بہبود و مہاجر تمل،حکومت تمل ناڈو نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرماکر ڈاکٹر امان اللہ ایم۔بی ا سسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی فارسی و اردو کی کتاب’ مخزن حیات ‘کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امان اللہ سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں آپ کے دادا پڑداد سے میرے خاندان کے افراد کا گہرہ رشتہ ہے علم پرور ماحول میںآپ کی پرورش ہوئی ۔ ڈاکٹر امان اللہ نے اپنی محنت شاقہ سے اس مقام کو حا صل کیا ہے ان کی ان تھک محنت و جسجتو کا نتیجہ ہے کہ ایک اہم کتاب جو تروولور کی تمل نظموں کا انھوں نے اردو میں ترجمہ کیا ہے آج میرے ہاتھوں اس کا اجرا کرتے ہوئے میں فخر محسوس کرتا ہوں ۔ اس اجلاس میں مہمانان اعزازی کے طور پرپروفیسر آرومگم، وائس چانسلر، تمل ناڈو اوپن یونی ورسٹی چنئی، وی ویکانندن، ممبر سکریٹری، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی، عامل صاحب جناب طاہر بھائی راشد، صدرداﺅدی بھرة ا جماعت چنئی، جسٹس اکبر علی شریک رہے۔
اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تمل، اردواور انگریزی زبانوں میں طلبانے جنگ آزادی سے متعلق تقاریر پیش کئے۔۔ تمل اردو ادیبوں کوزبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں منسٹر کے ہاتھوں ایوارڈزپیش کئے گئے۔اسی اجلاس میں تمل کے معروف شاعر بھارتیار کی حب الوطن پر مبنی تمل نظم ”پاروکلّے نلہّ ناڈو” عربی میں ’افضل الدولہ ارضنا الہند ‘ مترجم ڈاکٹرذاکر حسین کا ویڈیو آلبم مدراس یونی وسٹی کے وائس چانسلر نے پیش کیا۔اس اجلاص کی صدارت فرماتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ایس گوری ،وائس چانسلر، مدراس یونی ورسٹی، چنئی نے شعبہ اردو کی کارکردگی پر مسرت و انبساط ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ عربی فارسی و اردو فعال ہے اس شعبہ کے اساتذہ نے تراجم کے حوالے سے زبان و ادب کی قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں اس موقعہ پر انھوں نے یقین دلایا کہ شعبہ کی ترقی میں وہ معاون رہیں گے۔ طلباءو طالبات کی تقاریر اور انھیں اسناد پیش کرنے کے بعد مہامانان عظام نے تحریک آزادی اور اردو زبان سے متعلق بسیط انداز میں سامعین سے خطاب فرمایا۔مدراس یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امان للہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔اس ضمن میں مختلف ثقافتی پروگرام میں منعقد ہوئے جس میں ٹیپو سلطان شہید مونو پلے سے سامعین بہت متاثر ہوئے۔ ڈاکٹر جعفر اکبر خان رکن تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی کے اظہار تشکر پر یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔