20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مرکزی وزیرکرن رجیجو نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر وزیر اعظم کی طرف سے مقدس چادر پیش کی

PM Modi Chadar

درگاہ پر آنے والے زائرین کے تجربے اور سہولت کو بہتر بنانے کے لیےاہم  اقدامات کا آغاز
نئی دہلی، 04 جنوری:
اقلیتی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے آج اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے مقدس چادر چڑھائی۔ سالانہ عرس، جو ہم آہنگی، روحانیت اور عقیدت کیعلامت ہے،عظیم صوفی بزرگ کییاد میں منایا جاتا ہے۔ اس مقدس تحفے کے ساتھ، وزیرموصوف نے درگاہ جانے والے زائرین کے تجربے اور سہولت کوبہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کی نقاب کشائی کی۔ ان اقدامات میں عرس کے لیے آپریشنمینوئل کا اجرا، درگاہ  کے سرکاریویب پورٹل کا اجرا، اور “غریب نواز” ایپ کا تعارف شامل ہے۔

عرس کے لیے آپریشنمینوئل ایک جامع گائیڈ ہے جو پروگرام کے مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ہجوم کے انتظام، سلامتی، حفظان صحت اور پائیداری کے لیے تفصیلی پروٹوکول ہیں۔ درگاہ ویب پورٹل اور “غریب نواز” ایپ کا مقصد زائرین کی خدمات کو جدید بنانا، درگاہ کے بارے میں آن لائن معلومات، تقریبات کے نظام الاوقات، رہائش کی سہولیات اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ پلیٹ فارمحکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے مطابق شفافیت اور رسائی کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔

WhatsApp Image 2025-01-04 at 3.42.20 PM.jpeg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب رجیجو نے کہا ، “خواجہ معین الدین چشتی کا عرس ایک منفرد موقع ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، عقیدے اور ثقافت کی سرحدوں کو عبور کرتا ہے۔ ان نئے اقدامات کے ذریعہ ، ہم عقیدت مندوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ اور بھرپور تجربے کو یقینی بناتے ہوئے تقریب کے تقدس کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔”

WhatsApp Image 2025-01-04 at 3.36.59 PM.jpeg

درگاہ کمیٹی، درگاہ خواجہ صاحب کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب میں حکومت ہند کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری،اقلیتی امورکےسکریٹری،ڈاکٹر چندر شیکھر کمار،  سجادہ نشین کے نمائندے اور دیگر معززین کے ساتھانجمن کے دونوں خادموں نے بھی شرکت کی۔

یہ اقدامات زائرین  کی بہتر طریقے سے خدمت کے لیے تکنیکی ترقی کو اپناتے ہوئے خواجہ غریب نواز کی وزاثت کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Related posts

حکومت فوری طور غیر آئینی وقف ترمیمی بل کو واپس لے، یہ بل مسلمانوں کو ناقابل قبول ہے

Hamari Duniya

امریکی کاروباری کے ذریعہ وزیراعظم کو غیر جمہوری قراردینا خطرناک،وزیرخارجہ ایس جے شنکر برہم

Hamari Duniya

مودی حکومت کو عوام کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں :کھڑگے

Hamari Duniya