39.9 C
Delhi
April 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

یونیسیف نے غزہ کوبچوں کےلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دے دیا

Gaza Children

نیویارک،23نومبر:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کہ غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کی سب سے خطرناک جگہ” بن چکی۔ یونیسیف کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اب تک 5,300 سے زیادہ بچے مارے جا چکے ہیں۔ یہ تعداد اسرائیلی بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کی 40 فیصد بنتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی اموات کی مثال نہیں ملتی۔کیتھرین رسل نے کہا کہ تنظیم غزہ میں اعلان کردہ جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتی اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ اس معاہدہ سے پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل بھی بڑھ جائے گی۔
تاہم کیتھرین رسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک تقریر میں کہا کہ غزہ میں محدود جنگ بندی کافی نہیں ہے۔ یہ جنگ اور بچوں کا قتل عام فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے زور دیا کہ غزہ میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی وسائل کی ضرورت ہے۔ پٹی کے 23 لاکھ مکینوں میں سے 17 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔ ان بے گھر ہونے والوں میں بھی نصف بچے ہیں۔ یہاں دو تہائی سے زیادہ ہسپتال غیر فعال ہوگئے ہیں۔
خیال رہے بدھ کی صبح اسرائیل نے چار روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ یہ جنگ بندی آج جمعرات کو 10 بجے شروع ہوگی۔ جنگ بندی کے دوران اسرائیل کے 50 یر غمالی اور 150 فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے۔ اسرائیل نے یہ بھی کہا ہے کہ جنگ میں وقفہ کے دوران بھی اس کی فوج غزہ میں اپنے حالیہ مقامات پر موجود رہے گی۔

Related posts

آسکر ایوارڈ یافتہ ٹائٹینک اور اواتار کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ اب دنیا میں نہیں رہے

Hamari Duniya

وارانسی کے ادے پرتاپ سنگھ کالج میں نماز جمعہ پر پابندی سے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان ہوئے سخت برہم

Hamari Duniya

بین الاقوامی تنظیم ’بنات‘ نے فوزیہ داستان گو کو تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا

Hamari Duniya