35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

یوکرین نے روسی فوجیوں کے کھانے میں ملا دیا زہر، کئی فوجی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

Russian Army

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئے کئی مہینوں کا عرصہ گزر چکا ہے دونوں ممالک کی جانب سے فوجیوں سمیت لاکھوں افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ اور دونوں ممالک جنگ میں ایک دوسرے کو شکست دینے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں۔ اسی درمیان روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے جنوب مشرقی علاقے زاپوریزہیا میں تعینات سینکڑوں روسی فوجیوں کو زہر دے دیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق 31 جولائی کو متعدد فوجیوں کو تشویش ناک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کے ذریعے ان کے جسموں سے زہریلا مادہ ’بوٹولینم ٹاکسن ٹائپ بی‘ برآمد ہوا ہے۔روس نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجیوں کو زہر دینے کی منظوری یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے دی گئی تھی۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کے یوکرین کی وزارت داخلہ کے ایک مشیر نے روسی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اپنے فوجیوں کو مضر صحت کھانا فراہم کیا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کچھ عرصے سے کشیدگی برقرار ہے، روس نے فوجی طاقت کے ذریعے یوکرین کے کئی اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے۔

Related posts

ہریانہ میں بجرنگ دل کے دہشت گردوں نے جنید اور ناصر کو زندہ جلادیا!۔

Hamari Duniya

بے رحم بیٹے نے بیلچے سے باپ کی گردن اڑائی۔

شاملی ضلع کے چوسانہ تھانہ علاقے کے گاؤں بلہ مزرعہ میں آج صبح تقریباً 10 بجے بیٹے نے اپنے ہی والد امام مسجد کو قریبی باغ میں بیلچے سے کاٹ کر قتل کر دیا:

Hamari Duniya

کیا گرفتار ہوں گے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ترمپ؟ پولس ہائی الرٹ

Hamari Duniya