14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

یوکرین کیساتھ بھارت نے میڈیکل اسٹوڈنٹس کے مسائل پر کی بات

Ukraine Dy Foreign minister
نئی دہلی،12 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
یوکرین کے نائب وزیر خارجہ ایمن زاپارووا نے 10 سے 12 اپریل تک نئی دہلی کے دورے پر تھیں ۔ ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران، ایمن زاپارووا نے وزارت خارجہ کے سکریٹری (مغرب) سنجے ورما کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ دوطرفہ ایجنڈے میں اقتصادی، دفاع، انسانی امداد اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور شامل تھے۔ یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی معلومات دیں۔ہندوستانی میڈیکل طلباکے معاملے پر، ڈپٹی ایف ایم نے بتایاکہ یوکرین غیر ملکی میڈیکل طلباء کو اپنے ملک میں یونیفائیڈ اسٹیٹ کوالیفکیشن امتحان دینے کی اجازت دے گا۔ یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ یوکرین میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو ہندوستانی کمپنیوں کے لیے ایک موقع ہو سکتی ہے۔ سکریٹری (مغرب) نے بتایا کہ ہندوستان نے یوکرین کو دوائیں، طبی سامان فراہم کیا ہے اور وہ اسکول بسیں وغیرہ فراہم کرے گا۔
ایمن زاپارووا نے خارجہ امور اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی سے بھی ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ، انہوں نے صدر جیلنسکی کا ایک خط وزیر اعظم مودی کے نام دیا ۔ انہوں نے ادویات اور طبی آلات سمیت اضافی انسانی امداد کے لیے یوکرین کی درخواست کا بھی اشتراک کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اگلا بین الحکومتی کمیشن باہمی طور پر مناسب تاریخ پر ہندوستان میں منعقد ہوگا۔دورے کے دوران، ایمن زاپارووا نے یوکرین کی ہندوستان کے ساتھ مضبوط اور قریبی تعلقات استوار کرنے کی خواہش کو اجاگر کیا، منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز کا دورہ کیا اور انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز میں ایک لیکچر بھی دیا۔

Related posts

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، آئی آئی ٹی دہلی لائبریری اور جے این یو لائبریری کا دورہ کیا

Hamari Duniya

بھارت کے ان ہتھیاروں اور سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر خوف سے کانپیں گے دشمن ،جان کر آپ کوبھی ہوگافخر

Hamari Duniya

Jamia Salafia Banaras یومِ آزادی ہمیں بتاتا ہے کہ کوئی بھی کامیابی بڑی آسانی سے نہیں ملتی ہے:عبداللہ سعود

Hamari Duniya