39.9 C
Delhi
April 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی کی دو سینکڑوں سال پرانی مساجد کو ریلوے نے بھیجا نوٹس، کہا انہیں ہٹاؤ ورنہ ہم ہٹائیں گے

Masjid

نئی دہلی،22جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
ریلوے نے دہلی کی سینکڑوں سال پرانی دو بڑی مساجد بنگالی مارکیٹ اور آئی ٹی او میں واقع تکیہ ببر شاہ کو نوٹس دیا ہے۔ نوٹس میں ریلوے نے دونوں مساجد کی انتظامیہ سے 15 دن میں تجاوزات ہٹانے کو کہا ہے۔ بصورت دیگر کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر تجاوزات ہٹائیں ورنہ ہم آکر ہٹا دیں گے۔ دوسری جانب مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ سینکڑوں سال پرانی مسجد ہے۔ لیکن ریلوے کہہ رہا ہے کہ یہ ان کی زمین پر بنایا گیا ہے۔
یہ نوٹس ناردرن ریلوے انتظامیہ نے جاری کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے- ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ آپ اس نوٹس کے 15 دنوں کے اندر ریلوے کی زمین پر تعمیر شدہ غیر مجاز عمارت/مندر/مسجد/مزار کو رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں ، بصورت دیگر ریلوے انتظامیہ کارروائی کرے گی۔ ریلوے ایکٹ کی شق کے مطابق ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ اس عمل میں ہونے والے کسی بھی نقصان کے لیے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ ریلوے انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔مسجد تکیہ ببر شاہ کے سیکرٹری عبدالغفار کے مطابق یہ مسجد تقریباً 400 سال پرانی ہے۔ ریلوے نے اس مسجد کے ساتھ بنے ایم سی ڈی کے ملیریا آفس کو خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا ہے۔ نوٹس یہاں چسپاں کر دیا گیا ہے۔

Related posts

بی جے پی نے سسودیا کو دیا’ آپ‘ کو توڑنے کا آفر، نائب وزیراعلیٰ نے دیا منہ توڑ جواب

Hamari Duniya

بھارت ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کے نئے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے

Hamari Duniya

عالمی سطح پر سب سے مضبوط انشورنس برانڈ کے طور پر ابھرا ہے ایل آئی سی

Hamari Duniya