20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

۔200 گز کے پلاٹ پر دو فریقین میں خونریز لڑائی، ایک درجن افراد زخمی، پولیس مصروف تفتیش

Two group clash

شاملی/کاندھلہ،31مارچ(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)
قصبہ کیرانہ سے محض 10کلومیٹر کی دوری پر واقع قصبہ کاندھلہ تھانہ علاقہ میں سرکاری اسپتال کے پیچھے پلاٹ پر قبضہ کو لے کر دو فریقین کے درمیان خونریز تنازعہ ہوا ہے۔ جس میں دونوں اطراف کے ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ اورمزیدقانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق کاندھلہ میں سرکاری ہسپتال کے عقب میں 200 گز کے پلاٹ پر دو فریقین میں خونریز تصادم ہوا۔ اس پلاٹ پرسلمان کاقبضہ ہے۔ دوسری جانب سے گلزار قریشی اور حکیم قریشی نے آکر ان پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا ،جس میں دونوں اطراف کے ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال داخل کرایا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔تنازعہ میں زخمی ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ اس نے 18ماہ قبل گلزار قریشی سے 200گز کا پلاٹ 14000ہزار روپے گز کے حساب خریدا تھا،جس کی کل قیمت پیشگی ادا کردی گئی تھی۔18ماہ بعد بیع نامہ ہونا تھا ،جو گلزار قریشی نے نہیں کیا۔ آج جس وقت ہم تعمیری کام میں مصروف تھے تو گلزاراور اس کے حواریوں نے ہم پر حملہ کر دیا،جس میں ہمارے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔اس حوالے سے مقامی میونسپلٹی صدر اور تھانہ صدر کو تحریر دی گئی ہے۔اس نے بتایا کہ چیئرمین صاحب ہمارے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔ہمی ا نصاف کی ضرورت ہے؟فی الحال دونوں فریقوں کے ملزمان کو پولیس نے گرفت میں لے لیا ہے اور زخمیوں کی پولیس کی نگرانی میں طبی جانچ اور علاج کیا جارہا ہے ۔

Related posts

نئے کردار آتے جا رہے ہیں، مگر ناٹک پرانا چل رہا ہے

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) کے زیراہتمام جہانا گنج میں خون عطیہ بیداری تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya

جب توپ مقابل ہو تو اخبار نکالو: مولانا لیاقت علی قاسمی

Hamari Duniya