25.1 C
Delhi
November 8, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

“عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین”کے موضوع پر دوروزہ آن لائن قومی وبینار کا انعقاد اور کتاب کا اجرا

Book Released

چنئی، 24 جون: تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کے زیر اہتمام”عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین”کے موضوع پر 29,30 جون 2024 بروز ہفتہ،اتوار آن لائن قومی وبینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔29,جون بروز اتوار صبح 10 بجے افتتاحی نشست کی صدارت استاذ الاساتذہ پروفیسر ن م سعید صاحب سابق چیرمین و صدر شعبہ بنگلور یونی ورسٹی بنگلور کرناٹک فرمائیں گے۔ مہمان خصوصی استاد الاساتذہ پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو مدراس یونیورسٹی چنئی موجود رہیں گے۔اور مہمان اعزازی مشہور و معروف محقق، ادیب، نقاد، ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب کینیڈا بھی موجود رہیں گے۔اس دو روزہ قو می ویبنار کے روح رواں تنظیم فروغ اردو ٹمل ناڈو انڈیا کے چیرمین ڈاکٹر تمیم احمد نظامت فرمائیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفات حسین شاہ صاحب کشمیری(آندھرا پردیش)زوم لنک، یوٹیوب اور دیگرمقامات کی ذمہ داری پر مامور رہیں گے۔اس تاریخ ساز پروگرام کا باضابطہ آغاز قاری مسعود احمد قاسمی استاد دارالعلوم سعدیہ بنگلور کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔نعتیہ کلام جناب محمد اکبر حسین قادری متعلم شعبہ اردو مدراس یونیورسٹی پیش فرمائیں گے۔اس کے بعد ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآباد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔پھر”عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین”نامی کتاب جو اس دوروزہ قومی آنلائن وبینار میں پیش ہونے والے مقالوں کا مجموعہ ہے۔ ان شاءاللہ رسم اجرا عمل میں أئے گا۔

افتتاحی نشست کے بعد تقریباً 53 مقالہ نگاران پہلی،دوسری،تیسری،چوتھی، پانچویں اور چھٹی نشستوں میں اپنے اپنے مقالوں کی تلخیص پیش کریں گے۔ان نشستوں کے صدور حسب ترتیب پروفیسر سید سجاد حسین صاحب، ڈاکٹر حیات افتخار صاحب، پروفیسر ستار ساحر صاحب، ڈاکٹر پروین فاطمہ صاحبہ، پروفیسر عزیز بانو صاحبہ، ڈاکٹر انوپما پول صاحبہ اپنے سیشن کی صدارت کا فریضہ انجام دیں گے۔دوسرے دن بروز اتوار کو شام سات بجے اختتامی نشست میں تلاوت قران محمد ملحان ابن ڈاکٹر تمیم احمد اور نعتیہ کلام شاعر جنوب شاہد مدراسی پیش فرمائیں گے۔ جس کی صدارت ڈاکٹر حیات افتخار صاحب سابق صدر شعبہ اردو قائد ملت کالج میڈاواکم چنئی انجام دینگے۔اس نشست میں وبینار کے موضوع پر اور تنطیم فروغ اردو ٹمل ناڈو انڈیا کی خدمات کے تعلق سے پروفیسر سید خلیل احمد صاحب شیموگہ،پروفیسر ستار ساحر صاحب آندھرا۔ پردیش،پروفیسر عزیز بانو صاحبہ حیدرآباد، ڈاکٹر ارشاد احمد خان صاحب نانڈیر، ڈاکٹر سکینہ خان ممبئی، ڈاکٹر پروین فاطمہ صاحبہ چنئی، ڈاکٹر سید وصی اللہ صاحب بختیاری عمری آندھرا پردیش، ڈاکٹر کلیم اللہ صاحب آمبور، ڈاکٹر عبد الودود قاسمی صاحب بہار، ڈاکٹر انوپما پول صاحبہ بنگلور، ڈاکٹر عائشہ عبدالعزیز پٹھان صاحبہ شولاپور، ڈاکٹر شمس الدین تروکارڈ کیرالا، ڈاکٹر قمر النساء کیرالا، محترمہ عائشہ صدیقہ۔جے آمبور، ڈاکٹر عرفات حسین شاہ کشمیری وغیرہ تاثراتی خطاب فرمائیں گے۔ہر مقالہ نگار کو مقالوں پر مشتمل کتاب ISBN نمبر کے ساتھ اور سرٹیفکیٹ دی جائے گی۔جو شرکاء اس دوروزہ قومی وبینار میں شریک ہوں گے ان کو آخری اختتامی نشست بروز اتوار 9pm کو feedback link پر کرنے پر ای۔ سرٹیفکیٹ دی جائے گی۔ یوٹیوب لنک “تنطیم فروغِ اردو تمل ناڈو انڈیا” کے نام سے موجود ہے۔لہذا تمام محبان اردو سے شرکت کی درخواست ہے۔مزید جانکاری اور زوم لنک کےلیے اس واٹس ایپ نمبر پر۔

Related posts

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

المنصور ٹرسٹ کے زیر اہتمام انور آفاقی :آئینہ در آئینہ پر گفتگو کا انعقاد

Hamari Duniya

محمد ﷺسب کے لئےہیں،یہ ایک عالمگیر سچائی ہے: ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی

Hamari Duniya