دنیاوآخرت کی کامیابی حصول علم میں ہی مضمر ہے:شرکائے کانفرنس
ارریہ،16فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے 13/17فروری،2024بروز منگل و بدھ کو مدرسہ ام سلمہ اللبنات، سکٹیا نیا ٹولہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا دو روزہ ”تعلیمی بیداری کانفرنس “بڑے تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے علما ئے کرام نے شرکت فرمائی ۔شرکائے کانفرنس کے نام اس طرح ہیں۔
ڈاکٹر سید معراج ربانی، مولاناعبد السلام بن صلاح الدین مدنی، مولانافیض اللہ مدنی، مولاناشفیق مدنی، مولانامولانا مفیض الدین الریاضی، مولاناامان اللہ مدنی،مولانا مفیض الدین مدنی،مولاناعبداللہ الکافی، مولانا شمیم فیضی،مولانامجیب الرحمان چترویدی، مولانا حافظ امین مدنی، مولانامزمل مدنی،مولانا الیاس سلفی، مولاناسفیر الدین سلفی، مولاناظہیر الد ین فیضی،مولاناعبد الحمید سلفی،مولانا لیاقت الر یاضی،مولانا شرافت مدنی، مولانا فیاض مدنی، مولاناکلیم الدین سلفی ،مولاناحفظ الرحمان سلفی، مولاناعبد الحفیظ سلفی،مولانامرشد عالم قاسمی، مولاناامام الحق اثری،مولاناعبد القادر سنابلی،مولانا رستم آمینی،مولاناحبیب الرحمان آمینی نیز ان علمائے کرام کے علاوہ اور دیگربہت سے علمائے کرام کا زبر دست ناصحانہ و الہانہ پرجوش خطاب ہوا۔ تمام خطبا ءنے تعلیم کی اہمیت اور اصلاح سماج اور ترقی کے انوکھے نسخے عوام الناس کو دیئے اوردنیا و اخرت کی کامیابی حصول علم کو ہی بتایا۔ کانفرنس اپنے معینہ تاریخ13فروری2024بروز منگل کو شروع ہو کر15فروری2024 بروزجمعرات4بجے صبح مولانا شمعون ذکریا کی دعا پر ختم ہوا۔
آخر میں مولانا حسین احمد سلفی چیئرمین مدرسہ امہ سلمہ ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے آئے ہوئے تمام علمائے کرام اور مہمان عظام اور سامعین و شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے عزائم سے روشناس کرایا اور اپنے خیرات و عطیات میں مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ کو ہمیشہ یاد رکھنے کی اپیل کی۔واضح رہے یہ کانفرنس علاقائی سطح پر ایک بڑا کانفرنس تھاجس میں علاقے کے لوگ کافی تعداد میں شریک ہوئے ۔مزید جھارکھنڈ اور بنگال سے بھی کافی سامعین شریک ہوئے۔