چنئی، یکم جولائی( ایچ ڈی نیوز)۔
تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کے زیر اہتمام”عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین”کے موضوع پر مورخہ 29,30 جون 2024 بروز ہفتہ و اتوار دو روزہ قومی آن لائن وبینار کا انعقاد کیا گیا،جس کے افتتاحی نشست کی صدارت استاذ الاساتذہ پروفیسر ن م سعید صاحب سابق چیرمین و صدر شعبہ بنگلور یونی ورسٹی بنگلور کرناٹک نے فرمائی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے استاد الاساتذہ پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو مدراس یونیورسٹی چنئی موجود رہے۔اورمہمان اعزازی کے طور پر مشہور و معروف محقق، ادیب، نقاد، ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب کینیڈا موجود رہے اور اپنے پر مغز خطاب سے سامعین کو مستفیض فرمایا۔اس دو روزہ قومی ویبنار کے روح رواں تنظیم فروغ اردو ٹمل ناڈو انڈیا کے چیرمین ڈاکٹر تمیم احمد نے نظامت فرمائی۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفات حسین شاہ صاحب کشمیری آندھرا پردیش زوم لنک، یوٹیوب اور دیگرمقامات کی ذمہ داری پر مامور تھے۔ اس تاریخ ساز پروگرام کا باضابطہ آغاز مولانا قاری مسعود احمد استاد دارالعلوم سعدیہ بنگلور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
نعتیہ کلام سید اکبر حسین قادری متعلم شعبہ اردو مدراس یونیورسٹی نے پیش فرمائی۔اس کے بعد ڈاکٹر رضوانہ بیگم حیدرآباد اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآباد تلنگانہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔پھر”عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین “نامی کتاب جو آن لائن قومی وبینار میں پیش کیے گئے تمام مقالوں کا مجموعہ ہے۔رسم اجراء بدست پروفیسر ن م سعید، پروفیسر سید سجاد حسین صاحب، ڈاکٹر حیات افتخار صاحب، ڈاکٹر پروین فاطمہ صاحبہ، ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری، ڈاکٹر کلیم اللہ صاحب، ڈاکٹر شمس الدین صاحب، ڈاکٹر انوپما پول صاحبہ، عائشہ صدیقہ۔جے۔
کلیم اللہ تیمی، ڈاکٹر تمیم احمد عمل میں آیا ۔تنطیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا کے بانی وچیرمین ڈاکٹر تمیم احمدنےاپنےتمام مہمانوں کا شکریہ ادا فرمایا،اسی کے ساتھ افتتاحی نشست کا اختتام ہوا۔بعد ازاں تقریباً 58 مقالہ نگاران نےپہلی،دوسری،تیسری،چوتھی، پانچویں اور چھٹی نشستوں میں اپنے اپنے مقالہ کی تلخیص پیش فرمائی۔ان نشستوں کے صدرو حسب ترتیب پروفیسر سید سجاد حسین صاحب، ڈاکٹر حیات افتخار صاحب، پروفیسر ستار ساحر صاحب، ڈاکٹر پروین فاطمہ صاحبہ، پروفیسر عزیز بانو صاحبہ، ڈاکٹر انوپما پول صاحبہ اپنے شیشن کی صدارت فرمائی۔دوسرا دن بروز اتوار کو شام سات بجے اختتامی نشست کی صدارت ڈاکٹر حیات افتخار صاحب نے فرمائی۔اس نشست میں وبینار کے تعلق سے تنطیم فروغ اردو ٹمل ناڈو انڈیا کی خدمات کے تعلق سے اور “عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین” پر پروفیسر بشیر احمد تابش آندھرا پردیش،پروفیسر ستار ساحر صاحب آندھرا پردیش,ڈاکٹر ارشاد احمد خان صاحب نانڈیر، ڈاکٹر پروین فاطمہ صاحبہ چنئی، ڈاکٹر سید وصی اللہ صاحب بختیاری عمری آندھرا پردیش، ڈاکٹر کلیم اللہ صاحب آمبور، ڈاکٹر عائشہ عبدالعزیز پٹھان صاحبہ شولاپور، ڈاکٹر شمس الدین تروکارڈ کیرالا، ڈاکٹر عرفات حسین شاہ کشمیری آندھرا پردیش وغیرہ نےاپنے تاثراتی خطابات سے سامعین کو مستفیض فرمایا۔اورآخر میں صدر محترم کا صدراتی خطاب ریا۔
اس دوروزہ قومی وبینارکے روح رواں ڈاکٹر تمیم احمد چیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو انڈیا نےتمام اہل قلم و دانشوران حضرات اور دیگر ناظرین و حاضرین کا نہاں خانئہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدیہ تشکر پیش فرما کر اختتام ویبنار کا اعلان فرمایا۔تمام مقالہ نگاران کو مقالوں پر مشتمل کتاب اور سرٹیفکیٹ دی جائے گی۔اور جو شرکاء اس آن لائن وبینار شریک رہے فیڈ بیک لنک ای۔ میل کے ذریعےان کو بھی ای۔سرٹیفکیٹ دیا گیا۔