9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ترکی اور شام میں زلزلہ کے بعد اس ملک میں طوفان کا قہر

New Zealand

آکلینڈ،14فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
ترکیہ اور شام میں آئے تباہ کن زلزلہ کے متاثرین کے آنسو ابھی جاری ہی ہیں کہ نیوزی لینڈ میں طوفان کے قہر کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، شدید طوفانی ہواو¿ں اور بارش کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
نیوزی لینڈ کے شمالی حصے کو گبرئیل نامی سمندری طوفان کا سامنا ہے، طوفان کے باعث نیوزی لینڈ کے نارتھ آئرلینڈ میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تیز ہواوں کے سبب درخت اور بجلی کے پول گر گئے، سڑکوں کو نقصان پہنچا، آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے 5 ریجن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔
طوفان گبرئیل کے پیش نظر آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔نیوزی لینڈ میں 58 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، 509 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، حکام کے مطابق پروازوں کی بحالی آج متوقع ہے۔دوسری جانب آکلینڈ کے شمال میں کشتی میں سوار ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے، طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کیلئے حکومت نے7.25 ملین ڈالر کے امددی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

برج منڈل یاترا کے نام پر ایک بار پھر فساد پھیلانا چاہتے ہیں شدت پسند، فرید آباد پولس کا انتباہ

Hamari Duniya

چٹ منگنی پٹ بیاہ: شادی بیاہ میں اہل ہنود کی رسومات کا بائیکاٹ

سماج میں پھیلی برائیوں کے خلاف علماء اور آئمہ حضرات کی کوششوں نےرنگ لانا شروع کردیا:

Hamari Duniya

عالمی کپ میں پاکستان کی میزبانی کریں گے یہ تین شہر،بی سی سی آئی نے دی منظوری

Hamari Duniya